خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ شهریور ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٨ المحرّم ١٤٤١

Tuesday, September 17, 2019

وقت :   Tuesday, May 29, 2018 خبر کوڈ : 72476
حجۃ الاسلام مہدی ماندگاری:
پختہ اورمستحکم ایمان ہی انسان کےخاتمہ بالخیر ہونےکا سبب بنتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا ہےکہ خاتمہ بالخیرہونے کے لیے انسان کا ایمان مستحکم ہونا چاہیے کیونکہ کمزورایمان کے ساتھ کسی مقام پرنہیں پہنچا جاسکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام مہدی ماندگاری نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے مہدیہ تہران میں اپنےخطاب کے دوران سورہ آل عمران کی آیہ نمبر۱۰۲  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتمہ بالخیرہونے کے لیے انسان کے ایمان کا پختہ اورمستحکم ہونا ضروری ہے کیونکہ کچے اورکمزورایمان سے انسان کسی مقام پرنہیں  پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگرانسان کا ایک لمحہ کے لیے ختم ہوجائے تو وہ مسلمان نہیں مرتا۔ برصیصا ایک ایسا عابد تھا کہ جس کی دعا قبول ہوتی تھی لیکن ایک لمحہ کے لیے ایمان لڑکھڑایا تو امانت میں خیانت کے بعد پھانسی کے پھندے پرچڑھا اوربےایمان ہوکرمرا۔ اسی لیے ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ تمہارے دل کو ایمان پرثابت رکھے۔

حجۃ الاسلام ماندگاری نےثابت اورپختہ ایمان کے بارے میں کہا ہےکہ پختہ ایمان یہ ہے کہ انسان خلوت اورجلوت اورامیری اورغریبی میں ہمیشہ اللہ کی یاد میں رہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ وہی ایمان انسان کو صحیح وسالم آخرت تک لے کرجاسکتا ہے کہ جو پختہ اورثابت ہو کیونکہ اگرتمہارا ایمان ثابت اورپختہ نہ ہوا  تو تمہاری موت واقع ہوگئی تو ممکن ہے کہ تم بے ایمان ہو کراس دنیا سے جاو۔ شیطان انسان کو قدم قدم پربےدینی کی طرف لے جاتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نےآخرمیں کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انسان کے چھوٹے سےعمل کا حساب وکتاب لےگا۔ امام خمینی فرماتے تھےکہ یہ کائنات اللہ کے سامنےحاضر ہے اورجو بھی اس پرایمان رکھتا ہو وہ حلال اورحرام کی مراعات کرتا ہے اورمشکلات اورمصیبتوں کے وقت گھبراتانہیں ہے کیونکہ وہ ایمان رکھتا ہے کہ خدا حاضروناظر ہے۔

۷۰۸۱۳۵

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں