خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Tuesday, May 29, 2018 خبر کوڈ : 72479
آیت اللہ عباس علی سلیمانی:
روح عبادت،غروروتکبرسےسازگارنہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرزاہدان کےامام جمعہ نےکہا ہےکہ عبادت، غروروتکبرکے ساتھ منافات رکھتی ہے،روح عبادت، تکبرکے ساتھ سازگارنہیں ہے اورجو لوگ متکبراورمغرورہوتے ہیں وہ اللہ کی بارگاہ میں سجدہ نہیں کرتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ زاہدان کی رپورٹ کےمطابق ایران کے شہرزاہدان کےامام جمعہ اورنمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے تفسیرقرآن کے درس میں کہا ہے کہ قرآن مجید میں ۴۴مرتبہ صراط مستقیم کا لفظ آیا ہےاوران میں سے فقط ایک مرتبہ درخواست اوردعاکی صورت میں آیا ہے اوروہ بھی سورہ مبارکہ حمد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سورہ حمد میں ہم صراط مستقیم کی درخواست کرتے ہیں؛سورہ حمد کی ایک خصوصیت یہ ہےکہ اس میں سات آیات ہیں اورہرآیہ کا ایک مستقل پیغام ہے۔اس کی ہرآیہ کا ایک رسا اورزندہ وجاوید پیغام ہےاوراس سورہ کی ہرآیت کو سمجھنے کے لیےاس سے پہلے اوربعد والی آیت کی ضرورت نہیں ہے۔

آیت اللہ سلیمانی نےکہا ہےکہ شیعہ اوراہل سنت کے توسط سے شائع ہونے والے قرآن کریم میں فرق یہ ہے کہ شیعہ سورہ مبارکہ حمد کی تفسیرکے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم کو ایک آیہ قراردیتے ہیں لیکن اہل سنت بسم اللہ الرحمن الرحیم کو ایک آیہ قرارنہیں دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الحمدللہ رب العالمین یعنی تمام نعمتیں ،اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہیں؛الرحمن الرحیم یعنی اس کائنات کی پیدائش کی بنیاد رحمت اوررحمانیت پرقائم ہے؛مالک یوم الدین، قیامت کی طرف اشارہ ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نےکہا ہےکہ ایاک نعبد وایاک نستعین، ایک آیہ میں دوجملے ہیں کہ  جن میں سے ہرایک مستقل پیغام رکھتا ہے۔ ایاک نعبد میں توحیدی عبادی کی طرف اشارہ ہے اورایاک نستعین میں توحید افعالی کی طرف اشارہ ہے ؛یعنی اس کےعلاوہ کوئی قادرنہیں ہے اوراس کے علاوہ کوئی ہماری مدد نہیں کرسکتا ہے اوریہ توحید افعالی ہے۔

زاہدان کے امام جمعہ نے آخرمیں کہا ہےکہ صراط الذین انعمت علیہم غیرالمغضوب علیھم ولا الضالین یعنی صراط مستقیم کا ایک واضح اورروشن نمونہ ہے۔

۷۰۸۳۳۹

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں