خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Wednesday, May 30, 2018 خبر کوڈ : 72488

بحرین میں شیعوں کی دینی آزادی کی خراب صورتحال
خبررساں ایجنسی شبستان: ایک امریکی رپورٹ نے بحرین میں شیعوں کی دینی آزادی کی خراب صورتحال کی خبرد ی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالجزیرہ کےحوالے سے نقل کیا ہےکہ بحرینی شیعوں کی دینی آزادی کے بارے میں ایک امریکی رپورٹ میں آیا ہےکہ بحرین میں شیعوں کی دینی آزادی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اوراس ملک کے شیعہ علماء پربے بنیاد الزامات لگاکرانہیں گرفتارکرکے تفتیشی مراکز میں لےکرآزارواذیتیں پہنچائی جاتی ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید آیا ہےکہ بحرینی حکام نے شیعوں کے بعض دینی علماء کو مخصوص مساجد میں جانے اوربعض کو نمازجمعہ پڑھانے اورخطبے دینے سے منع کردیا ہوا ہے۔

موصولہ رپورٹ کی بنا پرسرکاری اورنیم سرکاری اداروں میں بھرتی کے لیے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ آرگنائزیشن نے پانچ دن پہلےامریکی سینٹ سےمطالبہ کیا تھا کہ وہ بحرین کو اسلحہ فروخت کرنے پرمبنی دو قراردادوں کی مخالفت کرے کیونکہ منامہ انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے۔

اس آرگنائزیشن نےاعلان کیا ہےکہ عربی اتحاد کےتعاون سےملک کے اندرانسانی حقوق کے مسئلہ سے غلط استفادہ کرنے کےمقابلے پربہت زیادہ تشویش پائی جاتی ہے۔ یادر ہےکہ فروری ۲۰۱۱ء سے اس ملک میں ہونے والے مظاہروں کو کچلنے سے لے کراب تک بحرین میں امن وامان قائم نہیں ہوسکا ہے۔

۷۰۸۶۱۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں