خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Wednesday, May 30, 2018 خبر کوڈ : 72492

مسجد الاقصی پر 50 غاصب صہیونیوں کا حملہ
بین الاقوامی: مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے 50 غاصب صہیونیوں نے آج صبح مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل اخبار مصریہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں کے ایک گروہ نے 30 مئی 2018 کو صبح سویرے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 50 غاصب صہیونیوں نے آج صبح باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

حملہ آوروں کو غاصب صہیونی فوجیوں کی سرپرستی حاصل تھی۔

واضح رہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونی اور یہودی طلباء جمعہ اور ہفتہ کے دن کے علاوہ ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ کا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل ہونے کے بعد مسجد الاقصی میں مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور ان جھڑپوں کی وجہ سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

708609

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں