خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Thursday, May 31, 2018 خبر کوڈ : 72500
آیت اللہ سید علی رضا حیدری:
قرآن کی تلاوت اوراس پرعمل، بشریت کی گمراہی سےنجات کا ذریعہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ سید علی رضا حیدری نے ایران کے شہریزد کے مساجد سنٹرز کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا ہےکہ قرآن کریم کی تلاوت اوراس پرعمل گمراہی سے بشریت کی نجات کا ذریعہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ یزد کی رپورٹ کے مطابق صوبہ یزد کے مساجد سنٹرز کے کچھ اراکین نے اس صوبہ کےایک عالم دین حجۃ الاسلام سید علی رضا حیدری سےملاقات کی ہے۔

حجۃ الاسلام سید علی رضا یزدی نےاس ملاقات میں کہا ہےکہ تلاوت قرآن مجید کا بہت زیادہ ثواب ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ قرآن کریم  کی طرف دیکھنا بھی ثواب ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اگرکوئی ان پڑھ ہو تو وہ قرآن کریم کے پہلے صفحہ کو کھول کر اسے دیکھ کرسورہ حمد کی تلاوت کرےاوراسی طرح آخرقرآن میں بھی کچھ سوروں کو حفظ پڑھے کیونکہ اسے قرآن پڑھنے کا ثواب مل جائے گا اوراس کام سے اس کی اپنی آنکھوں کا نور زیادہ ہوجائے گا۔

صوبہ یزد کے اس نامورعالم دین نےکہا ہے کہ اگرہمارے گھروں میں قرآن کریم موجود ہے تو ہمیں اس کی تلاوت کرنی چاہیے کیونکہ یہی قرآن آخرت میں ہماری شفاعت کرے گا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہمیں قرآن کریم کی بہت زیادہ تلاوت کرنی چاہیے تاکہ یہ  زندگی میں ہماری ہدایت کا سبب بنے اورالبتہ تلاوت قرآن کے وقت قبلہ رخ ہونا ضروری ہے۔

حجۃ الاسلام حیدری نےکہا ہےکہ مسجد، مسلمانوں کی سرگرمیوں اوران کےامورکا مرکز ہے اور ماضی میں اگرکسی کوئی مشکل پیش آتی تھی وہ مسجد کی پناہ میں جاتا تھا لیکن اس وقت حالات مختلف ہوگئے ہوئے ہیں۔

۷۰۸۷۲۳

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں