خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Saturday, June 02, 2018 خبر کوڈ : 72512

ماہ رمضان کےحیات طیبہ پرختم ہونےکا راستہ
خبررساں ایجنسی شبستان: ماہ مبارک رمضان میں لیالی قدرموجود ہیں کہ روایات کی تعبیرکےمطابق جو ہزارمہینوں سے بہترہیں۔ لہذا ان راتوں کےپہنچنےسےپہلےتہذیب نفس کرنی چاہیے تاکہ تیار ہوکر الہی بارگاہ میں حاضرہوں؛ حیات طیبہ تک پہنچنے کے لیے ہمیں زندگی کےبارے میں اپنی نظرکو تبدیل کرنا چاہیے۔

قائد انقلاب اسلامی کےدفترحج وزیارت کے رکن حجۃ الاسلام صادق گلزادہ نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران اس مطلب کہ عبادت بالخصوص روزہ داری، انسانی حیات کے نمایاں اسرارمیں سےشمارہوتی ہے، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس پوری کائنات میں انسان کی ایک خصوصیت اللہ تعالیٰ کی بندگی اورعبادت ہےکہ جو نمازپڑھنے، تلاوت قرآن اور روزہ داری جیسی مختلف صورتوں میں ظاہرہوتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ روایات کی بنا پر ماہ مبارک رمضان، عبادات کےکمال کا موسم ہے اورانسان نے ماہ رجب اورشعبان میں ضروری امور انجام دیے ہوں تو وہ اللہ کی مہمانی سے بہترین استفادہ کرسکتا ہے اورتقویٰ کی منزل پرفائزہوسکتا ہے۔

حجۃ الاسلام گلزادہ نےکہا ہےکہ آیات اورروایا ت میں مسئلہ تقویٰ پربہت زیادہ توجہ دی گئی ہے کیونکہ تقویٰ کی منزل پرفائزہونےکی صورت میں انسان ،کمال اورانسانیت کےاعلیٰ درجات پرپہنچ سکتا ہے اورماہ مبارک رمضان تہذیب نفس اورتقویٰ کےحصول کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نےماہ مبارک رمضان کو  نیک اورصالح عمل کا مہینہ قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ مخلوق خدا سے نیکی کرنےکےلیےاس مہینے کےہرلمحہ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اورہم اس چیز پربھی توجہ دینی چاہیے کہ اگرہم ائمہ اطہارعلیہم السلام کی ولایت اورہدایت کے راستے پرگامزن ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ہمیں اپنی زندگی میں  اپنی صلاحیت کےمطابق ان کے طرززندگی کو اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

۷۰۸۰۷۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں