خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Saturday, June 02, 2018 خبر کوڈ : 72515
آیت اللہ عباس علی سلیمانی:
غیرالہی طاقتوں سے امیدیں لگانا ثقافت انتظارکےخلاف ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرزاہدان کےامام جمعہ نےکہا ہےکہ جب تک انسان غیرالہی طاقتوں سے امید لگائے رکھےگا اورجب تک معاشرے میں مہدوی عدالت کی پیاس پیدا نہیں ہوگی اس وقت تک ظہورمتحقق نہیں ہوگا۔

خبررساں ایجنسی شبستان  کی رپورٹ کےمطابق زاہدان کے امام جمعہ اورنمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے تفسیرقرآن کریم کے درس میں قرآن اوراسلامی طرززندگی کے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اہل سنت بھائیوں کا عقیدہ ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام ابھی تک پیدا نہیں ہوئے ہیں لیکن شیعوں کا عقیدہ ہےکہ امام مہدی علیہ السلام پیدا ہوچکے ہیں اورپردہ غیبت میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت کے دورمیں منتظرین پراسلحہ تیارکرنا، امام علیہ السلام کی سلامتی کے لیےصدقہ دینا  اوراپنی تہذیب کرنا ہے اورغیبت کے دورمیں ظہورکی راہ ہموارکرنا جیسی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

زاہدان کے امام جمعہ نے کہا ہےکہ دعائے ندبہ میں آپ انتظارکے بہت زیادہ الفاظ کو اپنی زبان پرجاری کرتے ہیں کیونکہ ظہورمیں تعجیل ایک مقدس مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ مایوس ہونے کے بعد انتظارکا معنی متحقق ہوتا ہے، مشکلات اتنی عام ہوجائیں گےکہ جتنے بھی ہاتھ پاوں ماریں گےغرق ہوتےجائیں گے۔

آیت اللہ سلیمانی نےکہا ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام اس وقت ظہورکریں گے کہ جب انسان کے پورے وجود کو بدامنی اپنی لپیٹ میں لےلےگی۔ اس وقت امریکہ جیسے طاقتورممالک راڈاری سسٹم میں اپنے امن وسکون کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس صوبےکےاہل سنت علماء اس دوران سعودی عرب گئے تھےتاکہ وہاں کے اہل سنت کے ساتھ مذاکرات کریں کہ آپ کیوں امریکہ سے ملے ہوئے ہو تو انہوں نے جواب دیا کہ  امریکہ ایک وحشی اوراحمق گائے ہےکہ جس کے سینگ بہت تیز ہیں اورہم اس سے ڈرتے ہیں۔

زاہدان کے نمائندہ  ولی فقیہ نےکہا ہے کہ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا کہ ظہوراورفرج اس وقت متحقق ہوگا کہ جب انسانی معاشرہ مایوسی اورناامیدی سے دوچارہوجائے گا۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ روایات کی بنا پر جب تک انسان غیرالہی طاقتوں سے امید لگائے رکھے گا اورجب تک معاشرے میں مہدوی عدالت کی پیاس پیدا نہیں ہوگی اس وقت تک ظہورمتحقق نہیں ہوگا۔

۷۰۹۰۵۴

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں