خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Saturday, June 02, 2018 خبر کوڈ : 72524

مسجد الاقصی میں ماہ رمضان کی تیسری نماز جمعہ میں اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کی شرکت
بین الاقوامی: گذشتہ روز مسجد الاقصی میں ماہ رمضان کی تیسری نماز جمعہ میں اڑھائی لاکھ فلسیطنیوں نے شرکت کی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل یورونیوز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ شہر قدس میں ادارہ اوقاف اسلامی کے سرپرست نے کہا گذشتہ روز مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں اڑھائی لاکھ فلسطینیوں نے شرکت کی۔ جگہ کم ہونے کی وجہ سے دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی کے صحنوں میں نماز ادا کی۔

اس موقع پر مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کے مسلمانوں اور شہر قدس کی صورت حال پر گفتگو کی۔

نیوز چینل الغد کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونیوں کی شدید سیکورٹی کے باوجود شہر قدس کے ادارہ اوقاف نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات کررکھے تھے۔

شہر قدس کے ادارہ اوقاف کے سرپرست نے کہا مسجد الاقصی میں پہلے جمعہ میں نمازیوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار، دوسرے جمعہ میں دو لاکھ اور تیسرے جمعہ میں اڑھائی لاکھ تھی۔

یاد رہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے 40 سال سے کم عمر کے افراد کو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔

708937

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں