خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۳ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ٦ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Wednesday, November 14, 2018

وقت :   Sunday, June 03, 2018 خبر کوڈ : 72530

آیت اللہ سبحانی کی نظرمیں حضرت علی(ع) کی خصوصیات
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ سبحانی نےکہا ہےکہ حضرت علی علیہ السلام امانتدارتھے اورقرآن مجید میں اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اوردوسری جانب حضرت علی علیہ السلام کا اجررسالت کےعنوان سے تعارف کروایا گیا ہےکہ قرآن فرماتا ہے: مودت فی القربیٰ۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ جعفرسبحانی نےدارالقرآن علامہ طباطبائی میں افطارکے پروگرام میں کہا ہےکہ امام علی علیہ السلام کی معرفت کے لیے ہم کبھی روایات کا سہارا لیتے ہیں جبکہ ایک اورراستہ یہ ہےکہ ہم قرآن کریم میں علی علیہ السلام کی شخصیت کا مطالعہ کریں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہم یہاں سے شروع کرسکتے ہیں کہ لوگ حضرت علی علیہ السلام کو ایک شجاع اوربہادرانسان جانتے ہیں اوراس کی دلیل بھی جنگ خندق کے وقت پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روایت ہے۔اسی طرح حضرت علی علیہ السلام اپنے دورکےسب سے زیادہ زاہد انسان تھے۔

آیت اللہ سبحانی نےکہا ہےکہ بعض اوقات فصاحت وبلاغت کے ذریعےحضرت امام علی علیہ السلام کی معرفت حاصل کی جاسکتی ہےکہ جس کا ایک نمونہ نہج البلاغہ ہے۔ بعض اوقات اخلاق کے ذریعےحضرت علی علیہ السلام کی معرفت حاصل کی جاسکتی ہےکہ آپ کا حسن خلق کسی پرپوشیدہ نہیں ہے اوریہ سالکین کے لیے ایک درس ہے۔

انہوں نےامام علی علیہ السلام کےعلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ میں نہیں دیکھا ہے کہ آپ نے کسی طرف رجوع کیا ہو تاہم تمام لوگ آپ کی طرف رجوع کرکے آپ سے استفادہ کرتے رہے ہیں۔

اس مرجع تقلید نے قرآن کریم کےذریعےامیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی شناخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سلسلےمیں سب سے پہلا موضوع ،آپ کا ایمان ہے اورآپ وہ پہلی ہستی ہیں کہ جو پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرایمان لائے تھے۔ وَاَنْذِرْ عَشيرَتَكَ الاَقرَبينَ.

انہوں نےمزید کہا ہےکہ حضرت علی علیہ السلام  نےایثاروقربانی مثال قائم کرتے ہوئے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بسترپرسوئے اوروہاں پررہے اورجب دشمنوں نے حملہ کیا تو آپ نے دفاع کرتےہوئے آنحضرت کی حفاظت کی تھی۔

آیت اللہ سبحانی نےسورہ ہل اتی کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس سورہ میں حضرت علی علیہ السلام کی  صورت کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے اوراس سورہ میں بہترین دلیل موجود ہے اوریہ سورہ مدنی ہے کہ جو حضرت علی علیہ السلام کی فضیلت میں نازل ہوا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جب پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ سے واپس آرہے تھے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نازل ہوکرکہتے ہیں کہ آپ ایک اہم موضوع کو بیان کریں اوراگراسے انجام نہ دیا تو رسالت ختم ہوجائے گی ۔ لہذا ایک مرتبہ پھرامام علی علیہ السلام کی شخصیت کا تعارف کروایا جاتا ہے۔

۷۰۹۱۴۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں