خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Sunday, June 03, 2018 خبر کوڈ : 72532
قائدا نقلاب اسلامی:
شبہائےقدرکی قدرکرنی چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: جس لمحہ کو تم اپنے دل کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کرتے ہواوراپنے دل میں اللہ کو حاضرکرتے ہو اوراسے یاد کرتے ہو تو اللہ تعالیٰ اسی لمحہ تم پراپنے لطف ومحبت اورعنایت کی نظرکرتا ہے؛لہذا اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ یاد کرو۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حضرت آیت العظمیٰ سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے بیانات پرمشتمل کتاب (آداب روزه داری، احوال روزه داران) میں آیا ہے:

شب قدر، مغفرت اوربخشش کا موقع

شب قدر، مغفرت اوربخشش کا موقع ہے۔اللہ تعالیٰ سےعذرخواہی کریں۔ اب جب کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اورآپ کو یہ موقع فراہم کیا ہے تو اس کی طرف پلٹیں، مغفرت طلب کریں اوراس سے معذرت چاہیں، یہ کام کرو وگرنہ ایک دن ایسا آئےگا کہ اللہ تعالیٰ مجرمین سے فرمائے گا:«وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ» (1) قیامت کے دن ہمیں معذرت کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ مجرموں کو معذرت خواہی کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی کیونکہ وہاں پرمعذرت خواہی کرنےکی جگہ نہیں ہے۔ بلکہ اس دنیا میں معذرت خواہی کرنےکا موقع ہے، اپنے گناہوں کو دھو ڈالو تو وہ تمہیں پاک اورنورانی کردے گا۔ اللہ تعالیٰ سےمعذرت طلب کرو۔اللہ تعالیٰ کو اپنی طرف متوجہ کرو۔(فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ )(۲) مجھےیاد کرو تاکہ میں تمہیں یاد کروں۔اللہ تعالیٰ کو یاد کرو وگرنہ ایک دن ایسا  آئےگا کہ گنہگاروں کی جانب اللہ کا خطاب آئے گا:(انّا نسیناکم)(۳) ہم نے تمہیں فراموش کردیا ہے۔

آج جب اللہ تعالیٰ نے تمہیں اجازت دی ہےتو تم گریہ وزاری کرو،اس کی جانب محبت کا ہاتھ بڑھاو۔ اسے محبت کا اظہارکرو اوراپنی آنکھوں اوردل سےمحبت کے آنسو بہاو۔ اس موقع کو غنیمت سمجھو وگرنہ ایک دن ایسا آئے گا کہ اللہ تالیٰ مجرمین سے فرماے گا:(لاتجاروا الیوم )(۴) چلےجاو گریہ وزاری نہ کرو کوئی فائدہ نہیں ہے۔: (إنّكم منّا لاتنصرون )(5)۔ یہ موقع، زندگی اورحیات کا موقع ہے کہ جسے اللہ کی طرف پلٹنے کے لیے ہمارے اورتمہارے اختیارمیں دیا گیا ہے۔

جوملت اپنے رب کے ساتھ اس طرح محبت کا اظہارکرےاوراس کےگھرمیں جائےاورسچے دل سے اس سےطلب کرے وہ ملت ہرگزبدبخت اورروسیاہ نہیں ہوگی اوروہ ذلت، فتنہ وفساد اوردشمنوں کی سازشوں کا شکارنہیں ہوگی ۔ کیونکہ ملتوں پرجوبھی بدبختی آتی ہے وہ ان کی اپنی سستی، غفلت اور گناہوں کی وجہ سے ہے۔( فَبِما كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ)(۶) جوشخص اللہ کے گھرچلاجاتا ہے وہ اپنے آپ کو گناہ اورمعصیت سے بچاسکتا ہے۔

ان ایام کی قدرکرو۔ قرآن کریم واضح فرماتا ہے:(َيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ)(۷) ایک رات ہزارمہینوں سے بہتر ہے۔ یہ ایسی رات ہےکہ جس میں فرشتے نازل ہوتے ہیں، روح نازل ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسی رات ہے کہ اللہ تعالیٰ نےجسے سلام کےعنوان سے یاد کیا ہے۔ان راتوں میں مسلمانوں اورامت مسلمہ کے لیے دعا کرو۔

مآخذ:

1.کافی (ط الاسلامیه) ج8، ص3؛

2.سوره بقره، آیه 152؛

3.سوره سجده، آیه 14؛

4.سوره مومنون، آیه 65؛

5.ایضا؛

6.سوره شوری، آیه30؛

7.سوره قدر، آیه 3.

تہران کی نمازجمعہ کے خطبے26/10/1376

۷۰۹۲۱۹

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں