سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Saturday, June 9, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
72547 |
شبستان نیوز ایجنسی کی ثقافت و نظریہ اسلامی تحقیقی مرکز کے حوالے سے نشر کی جانے والی رپورٹ :
دانشنامہ امام علی علیہ السلام ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جو امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی شخصیت، سیرت اور ان کے زمانے اور ان کے بعد ان کے بارے میں پائے جانے والے نظریات و افکار پر مشتمل ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا چھ ہزار صفحات پر مشتمل ہے جنہیں ۱۲ جلدوں میں منظم کیا گیا ہے۔ یہ عظیم کتاب ثقافت و نظریہ اسلامی تحقیقی مرکز کے ادارہ نشر و اشاعت کی جانب سے چوتھی بار زیورِ طبع سے آراستہ کی گئی ہے۔
اس کتاب میں ایک سو تیس اصل عناوین اور تقریباً تین ہزار ذیلی عناوین شامل ہیں۔ یہ کتاب حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے دو سو سے زیادہ اساتذہ اور دانشوروں کی دن رات کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب نے ایران کے ملکی سطح پر ہونے والے کئی مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔
اس کتاب کے بعض مولفین کے نام یہ ہیں:
عبداللہ جوادی آملی، سیدمرتضی عسکری، سیدجعفر شہیدی، رضا استادی، سیدجعفر مرتضی عاملی، رضا داوری، سیدجعفر سیّدان، علی ربانی گلپایگانی، سیدمحمدرضا مدرسی، محمدهادی معرفت، محمد سروش، رسول جعفریان، سیدمصطفی محقق داماد، علی دوانی، محمدعلی سادات، مہدی مہریزی، محمدعلی جاودان وغیرہ۔
710002