خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Tuesday, June 12, 2018 خبر کوڈ : 72565

انسان کی معنوی زندگی الٰہی کتابوں کے نور کی برکت سے ہے
شبستان نیوز : صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ نے کہا ہے کہ نور، انسانی زندگی کو استحکام بخشتا ہے اور انسان کی معنوی زندگی مکمل طور پر آسمانی اور الٰہی کتابوں کے نور ہی کی برکت سے ہے۔

زنجان سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ آیت اللہ علی خاتمی نے قرآن مجید کے مقابلوں کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت سی ایسی نعمات عطا کر رکھی ہیں جن میں ہم غرق تو رہتے ہیں مگر ان کی طرف توجہ نہیں کرتے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ہماری زندگی نور سے وابستہ ہے۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری زندگی سے نور کو نکال دیا جائے اور ہماری زندگی مکمل طور پر نابود ہو جائے گی۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نور، انسانی زندگی کو استحکام بخشتا ہے اور انسان کی معنوی زندگی مکمل طور پر آسمانی اور الٰہی کتابوں کے نور ہی کی برکت سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض انسان قرآن کریم سے مانوس ہوتے ہیں۔ ان کا یہ انس محبت میں تبدیل ہو جاتا ہے اور پھر وہ قرآن کو دیکھ کر لذت کا احساس کرتے ہیں اور قرآن ان کی روح میں جاگزین ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید اور دینی تعلیمات انسان کے دل ، روح اور اس کی فکر کو نہ صرف پاکیزہ کرتے ہیں بلکہ اس کے آرام و اطمینان کا باعث بھی ہوتے ہیں۔

710694

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں