خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Tuesday, June 12, 2018 خبر کوڈ : 72566

نماز عید الفطر امت اسلامی کی وحدت کا مظاہرہ ہے
شبستان نیوز : صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کی نماز اپنی معنوی اور روحانی برکتوں کے علاوہ دشمنوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی تفرقہ انگیزیوں کے مقابلے میں مضبوط معاشرتی، ثقافتی اور سیاسی مورچہ ہے۔

ایلام سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ آیت اللہ محمد نقی لطفی نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ عید الفطر اسلام کی بڑی عیدوں میں سے ایک ہے جو خداوند عالم نے مومنین کو ایک ماہ کے روزوں، عبادت اور بندگی کے صلے میں انہیں عطا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا دن بہت عظیم دن ہے۔ جس کی معنوی اور روحانی حیثیت کو ہم درک کرنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دشمن جو عرصے سے مسلمانوں کے اندر خلفشار اور تفرقہ بازی کر رہا ہے اس کی ان سازشوں کے سامنے عید الفطر کی نماز اور نماز جمعہ ایک مضبوط سیاسی، ثقافتی اور اجتماعی مورچوں کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ایلام کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ اس بار عید الفطر کے دن پوری دنیا میں مسلمان نماز جمعہ بھی ادا کریں گے  اور ایک عظیم اجتماع تشکیل دیں گے جو دشمنوں کو مایوس کرنے والا اور دوستوں کو امید کی روشنی عطا کرنے والا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی نماز پوری دنیا میں مسلمانوں کی وحدت و اتحاد کا بہترین مظاہرہ ہے۔

710600

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں