خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Tuesday, June 12, 2018 خبر کوڈ : 72567

عید الفطر امت اسلامی کے اقتدار کی علامت ہے
شبستان نیوز : آیت اللہ کعبی نے کہا ہے کہ سعادت و برکت سے بھرپور عید الفطر خداوند کریم کی طرف سے عظیم ہدیہ ہے جو اس نے رمضان المبارک میں اعمال انجام دینے والے روزہ داروں کو عطا فرمایا ہے اوراس عید کے دن جو نماز پڑھی جاتی ہے وہ امت اسلامی کے اقتدار کی علامت ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

مجلس خبرگان رہبری (رہبر کا انتخاب کرنے والی کمیٹی) میں خوزستان کے عوامی نمائندے آیت اللہ عباس کعبی نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سعید فطر جیسے عظیم دن کی طرف ہمیں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کے بڑی عیدوں میں سے ایک ہے۔یہ عید مسلمانوں کے اندر پائی جانے والی وحدت و اتحاد کی مضبوطی کا پیغام لے کر آتی ہے اور انسان کو اپنی پروردگار کی بندگی و عبادت اور معاشرے میں اچھے اخلاق اختیار کرنے کا سبق دیتی ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سعادت و برکت سے بھرپور عید الفطر خداوند کریم کی طرف سے عظیم ہدیہ ہے جو اس نے رمضان المبارک میں اعمال انجام دینے والے روزہ داروں کو عطا فرمایا ہے  اوراس عید کے دن جو نماز پڑھی جاتی ہے وہ امت اسلامی کے اقتدار کی علامت ہے۔ اسی وجہ سے عید الفطر پر پڑھی جانے والی نماز ایک الٰہی انسان کی رہبری میں نظام اسلامی کے اقتدار کی یاد دلاتی ہے۔

710619

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں