خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Tuesday, June 12, 2018 خبر کوڈ : 72568

عید الفطر اسلام کی عظمت و وحدت کی علامت ہے
شبستان نیوز : ادارہ اقامہ نماز صوبہ ہمدان کے مدیر نے کہا ہے کہ عید الفطر امت اسلامی کے اتحاد و وحدت اور ہم آہنگی کی علامت ہے جسے پوری دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہر فکر و نظریہ کے مسلمان اپنے لیے مبارک تسلیم کرتے ہیں۔

شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

ادارہ اقامہ نماز صوبہ ہمدان کے مدیرحجت الاسلام سید مرتضی حسنی حلم نے  شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ عید الفطر کی نماز عالمی اسکتبار کے سامنے امت اسلامیہ کی وحدت و اتحاد کی بہترین اور بڑی علامت ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عید الفطر امت اسلامی کے عیدوں میں سے ایک اہم عید ہے۔ جس کے اپنے آداب ہیں، جیسے غسل، زیارت امام حسین علیہ السلام، دعائے ندبہ وغیرہ۔ اور ان آداب کی اپنی ایک حکمت و فلسفہ ہے۔

انہوں نے عید الفطر کے روز زیارت امام حسین علیہ السلام اور دعائے ندبہ کی مناسبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دن زیارت امام حسین علیہ السلام کے پڑھنے کا فلسفہ یہ ہے کہ امت اسلامی شہادت سے اپنا ناطہ جوڑے اور دعائے ندبہ پڑھنے کا مقصد یہ ہے کہ امت اپنے زمانے کے امام اور ولی العصر سے متصل رہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی نماز جماعت دشمنان اسلام کے سامنے اسلام کی عظمت اور قدرت کی نمائش کا بہترین نمونہ ہے اور اس نماز کی ادائیگی کا خاص اہتمام کرنا چاہیے۔

710556

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں