خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Wednesday, June 13, 2018 خبر کوڈ : 72569

’’ائمہ شیعہ (ع) و علوم اسلامی‘‘؛ کتابی شکل میں
شبستان نیوز : کتاب ’’ائمہ شیعہ (ع) و علوم اسلامی‘‘ غلام حسن محرمی کی تالیف ہے جسے پژوہشگاہ فرہنگ و اندیشہ اسلامی پبلیکیشنز نے شائع کیا ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :

ائمہ معصومین علیہم السلام جہاں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی جانشین تھے اور شیعہ معاشرے کی دینی و سیاسی رہبری سنبھالے ہوئے تھے وہیں  وہ اپنے زمانے میں اسلامی معاشرے کے اندر اہم ترین علمی استاد تصور کیے جاتے تھے اور علمی حوالے سے مقبولیت کے اعلیٰ ترین مدارج پر فائز تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں انہوں نے شاگردوں کی تربیت کی جو ہر علم میں اپنے زمانے کے ماہر شمار کیے جاتے تھے۔ ائمہ علیہم السلام نے عظیم ترین علمی تحریک کی رہبری کا فریضہ انجام دیا اور اپنے زمانوں میں علم و ادب کے متوالوں اور پیاسوں اور استادان علم و فن کے مرجع تھے۔

۱۳۰ ہجری تک مسلمان عامہ جو بعد میں اہل سنت کے نام سے مشہور ہوئے اس وقت انہوں نے تحریر و تدوین علوم اسلامی  کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا تھا۔ لیکن اس زمانے میں فقط شیعہ ائمہ علیہم السلام اور ان کے شاگرد ہی تھے جنہوں نے علوم اسلامی کو احاطہ تحریر میں لایا اور قلم کے ذریعے انہیں محفوظ کیا۔ علوم اسلامی مثلاً قرائت، تفسیر، فقہ، حدیث، تاریخ جیسے علوم میں بیش بہا کتابیں تحریر فرمائیں۔ اور نہ صرف علم کو محفوظ کیا بلکہ اس زمانے میں پیدا ہونے والے بہت سے علمی فتنوں کا سدباب بھی کیا اور صحیح اسلامی نظریہ پیش کیا۔

زیر نظر کتاب ائمہ علیہم السلام کی انہیں کوششوں کے تفصیل بیان کرتی ہے۔

 

710797

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں