خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Wednesday, June 13, 2018 خبر کوڈ : 72570

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ترویج معاشرے میں خیر و برکت کا باعث ہے
شبستان نیوز : صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے معاشرے کے اندر نیک کاموں کی ترویج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ترویج معاشرے میں خیر و برکت کا باعث ہے اور اس کے ذریعے معاشرے کے اندر سے بہت سی اجتماعی مشکلات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

سنندج سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ترویج معاشرے میں خیر و برکت کا باعث ہے اور اس کے ذریعے معاشرے کے اندر سے بہت سی اجتماعی مشکلات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ معاشرے کے اندر اس فریضہ الٰہی کو زیادہ سے زیادہ رائج کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہم معاشرے میں اس الٰہی فریضے کو رائج کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بہت سی دینی اقدار کو معاشرے میں فروغ دیا جا سکتا ہے اور معنوی اقدار کے مخالف جتنی بھی قدریں ہیں انہیں جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس فریضے کو ترک کر دیا جائے تو معاشرے میں بہت سی غیر اسلامی اور غیر انسانی قدریں رواج پا جائیں گی اور معاشرہ تنزل کا شکار ہو جائے گا۔

710712

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں