خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Wednesday, June 13, 2018 خبر کوڈ : 72572

لوگوں کے پاس آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا چاہیے
شبستان نیوز : فقہی مدیریت اسلامی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور پردیسان قم کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ انسان جو کام بھی انجام دیتا ہے وہ اس بارے میں مسئول ہے اور اس سے اس بارے میں پوچھ گچھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ انسان دنیا کے فائدے کے بدلے آخرت کے فائدے کی زیادہ فکر کرے۔ لوگوں کے پاس آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا چاہیے۔

بیرجند سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ:

فقہی مدیریت اسلامی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور پردیسان قم کے امام جمعہ آیت اللہ صمصام الدین قوامی نے آج صبح آموزش مدیریت اسلامی کی کلاس میں کہا ہے کہ اسلام کے اندر جہاد مختلف پہلوؤں کا حامل ہے۔ ایک جہت سے دیکھیں اسلام جہاد کو اصغرف، اکبر اور کبیر میں تقسیم کرتا ہے جبکہ دوسری نظر عمومی ہے، یعنی عمومی پہلوؤں سے جہاد کو دیکھا جاتا ہے جس میں اقتصادی، سیاسی، فوجی، سفارتی  اور علمی جہاد شامل ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جہاد اسلامی عبادات میں سے ہے۔ انہوں نے کہا فروع دین عبادات ہیں جن میں سے ایک جہاد بھی ہے۔ انسان جب اس میدان میں اترتا ہے اور کام انجام دیتا ہے تو گویا اس کا نماز و روزہ شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خدا کی مخلوق ہیں لہذا ہمارا ہر کام اسی کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسان جو کام بھی انجام دیتا ہے وہ اس بارے میں مسئول ہے اور اس سے اس بارے میں پوچھ گچھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ انسان دنیا کے فائدے کے بدلے آخرت کے فائدے کی زیادہ فکر کرے۔ لوگوں کے پاس آخرت کے لیے ذخیرہ ہونا چاہیے۔

710778

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں