خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Wednesday, June 13, 2018 خبر کوڈ : 72573

پیغمبر اکرمﷺ کے اولین اصحاب: ۱۸ اصحاب پیغمبرؐ کے حالات زندگی
شبستان نیوز : ’’نخستین یاران پیامبر (ص)، زندگینامنہ ۱۸ تن از یاران پیامبر (ص)‘‘ مہدی پیشوائی کی تالیف ہے جسے بہارِ دلہا پبلیکیشنز نے شائع کیا ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :

’’نخستین یاران پیامبر (ص)، زندگینامنہ ۱۸ تن از یاران پیامبر (ص)‘‘  یعنی پیغمبر اکرمﷺ کے اولین اصحاب: ۱۸ اصحاب پیغمبرؐ کے حالات زندگی۔ یہ کتاب مہدی پیشوائی کی تالیف ہے جسے بہارِ دلہا پبلیکیشنز نے زیورِ طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ یہ کتاب ۲۵۰ صفحات پر مشتمل ہے۔

اس کتاب سے کچھ اقتباس کا ہم مطالعہ کرتے ہیں:

وہ عظیم افراد جنہوں نے اسلام کے حیات بخش آئین کے سائے میں تربیت پائی اور انسانیت کے اعلیٰ ترین مراتب پر پہنچے، اور جن میں سے ہر ایک ایمان کی تابناک شعاعوں سے مستفید ہوئے اور انسانیت کے عظیم ترین رہبر کی پیروی کر کے فضائل انسانی کی بالاترین بلندیوں پر فائز ہو کر بنی نوع انسان کے لیے نمونہ اور آئیڈیل بنے، جو اسلام کے اندر بہت سے واقعات کا منبع  و محور تھے، ان حضرات کی زندگیوں کا مطالعہ کرنا اور ان کی مقدس زندگیوں سے آشنائی حاصل کرنا سب کے لیے موثر اور سبق آموز ہے۔

یہ کتاب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہترین شاگردوں اور اوائل اسلام کی ممتاز شخصیات کے حالات زندگی پر مشتمل ہے جس میں ان حضرات کی قابل فخر زندگیوں کے اہم نکات اور کئی جالب پہلو اجاگر کیے گئے ہیں۔ انداز بیان بہت دلنشین اور داستان کے لہجے میں ہے جس میں واقعات کے تجزیہ و تحلیل کو بھی بروئے کار لایا گیا ہے۔

710814

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں