خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Sunday, June 17, 2018 خبر کوڈ : 72576
حجۃ الاسلام آل ہاشم:
عید سعید فطر،تمام مسلمانوں کی وحدت کا سنہری موقع ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام آل ہاشم نےکہا ہےکہ عید سعید فطر تمام مسلمانوں کی وحدت کا سنہری موقع ہے۔ اس دن مومنین ایک مہینےکی عبادت کے بعد الہی اجروثواب حاصل کرنے کے لیے آمادہ ہوتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ تبریز کی رپورٹ کےمطابق ایران کےصوبہ مشرقی آذربائیجان کے نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نےنمازعید فطرکےخطبوں میں کہا ہے کہ یہ مبارک دن تمام مسلمانوں کی ایک عظیم ترین عید کا دن ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جس دن بھی انسان گناہ اورمعصیت نہ کرے وہ اس کے لیےعید شمارہوتا ہے ۔عید فطرتمام مسلمانوں کی وحدت کا سنہری موقع ہےاورمومنین ایک مہینے کی عبادت کے بعد اس دن میں  اپنے آپ کو  اللہ تعالی کے اجروثواب کے لیے آمادہ کرتے ہیں۔

تبریز کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ مسلمان اس دن میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اعمال انجام دینے کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ خوف زدہ بھی ہیں کہ کہیں ان کےیہ اعمال قبول واقع نہ ہوئے ہوں۔

صوبہ مشرقی آذربائیجان کےنمائندہ ولی فقیہ نےمزید کہا ہےکہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کی تعمیر کےدرپے نہیں ہے جبکہ اس کے باوجود اس نے مغربی ممالک کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔ لیکن امریکہ نے ایک مرتبہ پھرثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی معاہدے اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند نہیں ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین آل ہاشم نے کہا ہےکہ امریکہ نےثابت کردیا ہے کہ وہ کبھی قابل اعتماد نہیں رہا ہے اوراگرکوئی سمجھوتہ اورمعاہدہ طے پا بھی جائے تو اس ملک کے اس معاہدے کے پابند ہونے کی کوئی ضمانت موجود نہیں ہے۔

۷۱۱۱۳۱

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں