خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Sunday, June 17, 2018 خبر کوڈ : 72577
بہرام قاسمی:
دہشتگردوں نےافغانستان کےاستحکام اوراس کی سلامتی کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےافغانستان میں ہونے والےخودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگردوں اورافغانستان کی عوام کے دشمنوں نےاس ملک کے استحکام اوراس کی سلامتی کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے وزارت خارجہ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتہ کے دن ہونے والےخودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت، ملت اورمرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے کہ جس میں دسیوں افراد جاں بحق اورزخمی ہوگئے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کےاعلیٰ عہدیدارنے آخرمیں کہا ہےکہ افغانستان کی عوام کے دشمن کہ جو حکومت اورطالبان کے درمیان جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اپنے مفادات کے خلاف جانتے ہیں،اس ملک میں جنگ بندی اوروحدت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو پسند نہیں کرتے ہیں لہذا انہوں نے ظلم وستم کا بازارگرم کرکے ثابت کردیا ہےکہ ان کی بقاء ظلم وستم اورفرقہ واریت پرقائم ہے۔ لیکن زیادہ دیرنہیں گزرے گی کہ افغانستان کی حکومت اورملت وحدت، استحکام اورسلامتی میں خلل ایجاد کرنے والے دہشتگرد عناصر پرغلبہ پالے گی اور دہشتگردوں پرفتح وکامیابی کے ذریعے اپنے صبرواستقامت کا پھل حاصل کرلے گی۔

۷۱۱۱۵۳

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں