خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۵ مهر ۱۳۹۸

الخميس ١٨ صفر ١٤٤١

Thursday, October 17, 2019

وقت :   Sunday, June 17, 2018 خبر کوڈ : 72579
جمعیت الوفاق:
بحرین میں ایک منظم منصوبےکےتحت شیعہ علماء کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: بحرین کی جمعیت الوفاق نےاپنے ایک بیانیے میں اعلان کیا ہے کہ حکومت آل خلیفہ نےاس ملک کے تین شیعہ عالم دین کو سزائے موت اورآٹھ دیگرعلماء کو عمرقید کی سزا سنا رکھی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الکوثرکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی جمعیت الوفاق نے اپنے ایک بیانیےمیں اعلان کیا ہے کہ ایک منظم اورسوچے سمجھے منصوبے کےتحت بحرین کے  شیعہ علماء کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

اس بیانیےمیں( آزارواذیتیں پہنچانے، پھانسی، عمرقید،شہریت کی منسوخی اورجلاوطنی) جیسے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٓیا ہے کہ بحرین کے سیکیورٹی عہدیداروں نے ۱۵۶ سے زائد بحرینی علماء کو خطابات سے مربوط مسائل، اعتقادی اورسیاسی نقطہ نظرات کی وجہ سے تفتیشی مراکز میں بلایا ہے اوران میں سے۹۹ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

الوفاق نےمزید کہا ہے کہ۵۰ سے زائد علمائے دین کے لیے پھانسی، عمرقید، شہریت کی منسوخی اورہرجانہ کی ادائیگی جیسے ظالمانہ عدالتی احکام صادر کیے گئے ہیں۔

اس مذکورہ بیانیے میں آیا ہےکہ اس وقت تک تین علماء کو سزائے موت اورآٹھ علماء کو عمرقید  کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ آیت اللہ عیسی قاسم، آیت اللہ محمد سند اورآیت اللہ شیخ حسن نجاتی جیسے نامورعلماء سمیت  انیس علماء کی شہریت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

الوفاق نے اسی طرح بحرینی حکومت کی ظالمانہ اورامتیازی سلوک پرمبنی پالیسیوں کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

۷۱۱۲۴۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں