خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ٤ ذو القعدة ١٤٣٩

Monday, July 16, 2018

وقت :   Monday, June 18, 2018 خبر کوڈ : 72584
نیتن یاہو کا دعویٰ:
ہم ایران کوخطے میں اپنا اثرورسوخ قائم کرنےکی اجازت نہیں دیں گے
خبررساں ایجنسی شبستان: اسلامی جمہوریہ ایران، شام میں اپنے ٹھکانوں کا دفاع کرے گا جبکہ صہیونی گزشتہ ہفتوں کے دوران میڈیا پروپیگنڈوں کے ذریعےاس مقام کو کمزورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ہارٹض کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ صہیونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ نہ فقط شام بلکہ اس ملک کے جس مقام پربھی ہو ا ہم ایرانی ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے۔ جبکہ اس حکومت کے وزیراعظم نےدعویٰ کیا ہےکہ انہوں نےاپنی کابینہ کے ساتھ تہران کے خلاف اپنی علاقائی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔

صہیونی حکومت کےوزیراعظم نےعلاقائی تبدیلیوں کے بارے میں کہا ہے کہ شام میں اس حکومت کے موقف کےحوالے سے روسی راہنماوں اورامریکی وزیرخارجہ سےگفتگو کرکے انہیں مطلع کردیا ہے۔ بہرحال اس مسئلے پربھی توجہ دینی چاہیےکہ صہیونی حکومت نےان گزشتہ مہینوں کے دوران خطےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کےاثرورسوخ کےمقابلے میں اپنےموقف کوتبدیل کیا ہے۔

اس وقت شام کےجنوبی علاقے درعا میں جنگ جاری ہے اوراردن کی فوج نے اپنی ریڈ لائنز کو تبدیل کرکے کہا ہے کہ شامی افواج اس علاقے میں تعینات ہوسکتی ہیں۔

۷۱۱۳۲۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے

ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

منتخب خبریں