خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱۸ خرداد ۱۳۹۹

الأحد ١٦ شوّال ١٤٤١

Sunday, June 7, 2020

وقت :   Monday, June 18, 2018 خبر کوڈ : 72585

اقوام متحدہ کا غزہ کی عوام کے قتل عام کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ
خبررساں ایجنسی شبستان: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نےاپنی ایک خفیہ رپورٹ میں خبردارکیا ہے کہ غزہ کےخطرناک حالات کا تسلسل اس علاقے کی معاشی ابتری اورایک نئی جنگ کےآغاز کا باعث بن سکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالکوثرکے حوالے سےنقل کیا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نےاپنی ایک خفیہ رپورٹ کو سلامتی کونسل کے اراکین کے درمیان تقسیم کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کی صورتحال پراپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئےخبردارکیا ہے کہ اس صورتحال کا تسلسل خطے میں ایک نئی جنگ کے آغاز کا باعث بن سکتا ہے۔

صہیونی حکومت ۱۰ نمبرچینل کے نامہ نگارباراک راویڈ نےاس رپورٹ کو حاصل کیا ہےکہ جس میں گوٹرش نےغزہ کی پٹی میں صحت اورعلاج کے سسٹم کی بحرانی صورتحال پرخبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس علاقے کے میڈیس ذخائر ختم ہونے والے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید لکھا ہےکہ گزشتہ بائیس گھنٹوں سےغزہ کی بجلی بند ہے اورصحت اورپینے کے پانی کے سسٹم کو جاری رکھنے والے تیل کے ذخائربھی عنقریب ختم ہونے والے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں جنگ چھڑنے کےاحتمال پرخبردارکرتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں میں غزہ میں کشیدگی اپنےعروج پرپہنچ چکی ہے اوریہ تمام ممالک کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے کہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم کس حدتک غزہ میں جنگ کے نزدیک ہورہے ہیں۔

گوٹرش نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ غزہ کی پٹی کےحوالے سے پالیسیوں میں تبدیلی اور انسانی صورتحال کی بہتری کے ذریعے ہی اس خطے میں ایک نئی جنگ کےآغاز کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ فلسطینی شہداء کی تعداد نے مجھے حیران وپریشان کردیا ہے۔ لہذا اسرائیل کو جنگی وسائل سے استفادہ کرنے سےاجتناب کرنا چاہیے۔اسی طرح مظاہروں کے دوران نامہ نگاروں اورامداد فورسز کو قتل کرنا ناقابل قبول ہے۔ میں ان واقعات کے بارے میں مستقل اورشفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

۷۱۱۳۴۹

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں