خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Monday, June 18, 2018 خبر کوڈ : 72586

امریکی اتحاد کا البوکمال میں شامی فوج کے ٹھکانے پرحملہ
خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی اتحاد کےجنگی جہازوں نے البوکمال کے نواح میں واقع شامی فوج کےایک ٹھکانے پرحملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے سانا کےحوالےسے نقل کیا ہےکہ امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی جنگی جہازوں نے دیرالزورکےجنوب مشرق کے نواح میں واقع البوکمال شہرکےجنوبی شہر الہری میں موجود شامی فوج کے ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے کہ جس کے نتیجے میں کچھ سپاہی شہید اورزخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ امریکی اتحاد کے میڈیا کے ترجمان اورہیڈکوارٹر نے ابھی تک اس بارے میں کسی قسم کا اظہارخیال نہیں کیا ہے۔

 شام کی حامی اتحادی فورسز کےایک کمانڈرنے روئٹرز کے نامہ نگارسے کہا ہےکہ یہ احتمال پایا جاتا ہے کہ امریکی ڈرون نے شامی فوج کے ٹھکانوں اور البوکمال اورالتنف کے درمیان عراقی گروہوں کے ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔

قابل ذکرہےکہ المیادین کے مغربی بادیہ میں ۲۰۰۰ کلومیٹر کے رقبے سے دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے نصب کی گئی مینزاوردھماکہ خیز مواد سےاس علاقے کی صفائی اوراسی طرح حفل الورد ، المعیزلہ اورالطماحم سے لےکے فیضہ ابن میوینخ تک کےعلاقے کی آزادی کے تین دن بعد اس بی الاقوامی اتحاد کا یہ حملہ ہوا ہے۔

۷۱۱۴۰۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں