خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Tuesday, June 19, 2018 خبر کوڈ : 72589

شیخ علی سلمان کی صورتحال پرہیومن رائٹس آرگنائزیشنز کی تشویش
خبررساں ایجنسی شبستان:تین غیرسرکاری حقوقی تنظیموں نےشیخ علی سلمان کی رہائی کے لیے بحرینی حکومت پردباو ڈالنےکا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں سزائے موت کا حکم سنانے پراپنی گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالبحرین الیوم کےحوالےسےنقل کیا ہےکہ غیرسرکاری حقوقی تنظیموں نے اعلان کیا ہےکہ جمعیت الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کا عدالتی ٹرائل آئندہ کے پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنے سیاسی مخالفین کو خاموش کرنے کے لیےآل خلیفہ کے وسیع پروگراموں کا ایک حصہ ہے۔

 بحرین میں انسانی حقوق اورجمہوریت کےلیے امریکیوں کی آرگنائزیشن ( (ADHRB، بحرین کے جمہوری اورحقوقی انسٹی ٹیوٹ (BIRD) ،جمہوریت اورانسانی حقوق کے یورپی سنٹر(ECDHR) نے اعلان کیا ہےکہ شیخ علی سلمان کا ٹرائل مخالفین کا مقابلہ کرنے کےلیےظلم وستم اورناانصافی کا بلندترین مرتبہ ہے۔

ان آرگنائزیشنزنےاپنے بیانیے میں فی الفوراوربغیرکسی شرط کے شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

توقع کی جارہی ہےکہ ۲۱جون ۲۰۱۸ء کو شیخ سلمان کے بارے میں آخری حکم صادرکیا جائے گا اورآل خلیفہ کےاٹارنی جنرل نےان کے لیے سزائے موت کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

ان آرگنائزیشنز نے اپنے بیانیے میں اعلان  کیا ہےکہ شیخ سلمان کا مسئلہ ایک ایسا مسئلہ ہےکہ جس سے معلوم  ہوتا ہےکہ حکومت آل خلیفہ اپنےمخالفین کا قلع قمع کرنے کرنے کےلیےکس قسم کے اقدامات کرتی ہے۔ بالخصوص کے پارلیمانی انتخابات کے نزدیک آنے کی وجہ سے حکومت آل خلیفہ اپنے مخالفین پرشدید دباو ڈال رہی ہے اوریہ ٹرائل مستقل شہری اورسیاسی معاشرے پرآل خلیفہ کے حملے کا ایک نمونہ ہے۔

ADHRB آرگنائزیشن کے انتظامی امورکے انچارج حسین عبداللہ نےکہا ہےکہ سیاسی نقطہ نظرات بیان کرنے کی وجہ سے بحرینی حکومت کا اپنے مخالفین کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے عالمی برادری سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ علی سلمان اورتمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت آل خلیفہ پردباو ڈالے۔

۷۱۱۶۰۵                                                  

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں