خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ٤ ذو القعدة ١٤٣٩

Monday, July 16, 2018

وقت :   Tuesday, June 19, 2018 خبر کوڈ : 72592
حجۃ الاسلام محمد جواد علی اکبری:
ماہ رمضان میں حاصل ہونے والی تقویٰ اوردنیا سے دوری کی کیفیت کی حفاظت کرنی چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے ائمہ جمعہ پالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ جو لوگ ماہ رمضان میں گناہ سےدوری اورتقویٰ کے ذریعے دنیا سےمنقطع ہوگئےہیں انہیں اللہ کی بارگاہ میں خضوع وخشوع کے ساتھ اس کیفیت کی حفاظت کی کوشش کرنی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ائمہ جمعہ پالیسی ساز کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد جواد علی اکبری نے صحیفہ سجادیہ کی تفسیرکے پروگرام میں کہا ہےکہ ماہ مبارک رمضان میں مغرفت اوراللہ تعالیٰ کےلطف وکرم سے مومنین کی حضرت حق کے ساتھ رفاقت اوردوستی میں اضافہ ہوا ہے۔ لہذا انسان کو اس کی قدرکرنی چاہیے اوراب اس کی حفاظت کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ الہی مواقع تک پہنچنا کوئی آسان کام نہیں ہے بلکہ اس کےحصول کے لیے ابتداء سے ہی متقی ہونا چاہیے یعنی انسان اپنے اوراللہ کے درمیان موجود حلال اورحرام کی بخوبی مراعات کرے۔ اللہ تعالیٰ اعتقادی اورعملی لحاظ سےحرام کے نزدیک ہونے کو پسند نہیں کرتا ہے بنابریں انسان کو سخت احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ یہ حق ہے۔

حجۃ الاسلام علی اکبری نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں بہترین عمل، تقویٰ ہے اورتقویٰ حرام امورسے دوری اختیارکرنے میں سخت احتیاط کا نام ہے کیونکہ اگرانسان گناہ کے نزدیک ہوجائے تو وہ تقویٰ کی حالت سے نکل جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ماہ رمضان میں مومنین، گناہ سے دوری اختیارکرتے ہیں،اللہ تعالیٰ اس مہینےمیں شب ہائےقدر، سحرکے اوقات ، صلہ ارحام اورمناجات جیسے بہانوں کے ذریعے انسان کے گناہوں کے بوجھ کو ہلکا کرتا ہے۔ بنابریں انسان کو اس کی قدرکرنی چاہیے اوراس کیفیت کی حفاظت کرنی چاہیے۔

انہوں نےکہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک شخص کا ایمان اس وقت تک دائمی اورمضبوط نہیں ہوتا ہےجب تک اس کا دل مضبوط نہ ہو اوراس کا دل اس وقت تک مضبوط نہیں ہوتا ہے جب تک اس کی زبان مضبوط اورمستحکم نہ ہو۔ بنابریں زبان کی سلامتی کی وجہ سے دل سالم رہتا ہے، جو چیز انسان کے قلبی ایمان کو خطرے میں ڈال دیتی ہے اوراسے تباہ وبرباد کردیتی ہے وہ اس کی زبان ہے۔ بنابریں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ لہذا حرام امورسے دوری اختیارکرنی چاہیے۔

حجۃ الاسلام علی اکبری نےمزید کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ آدھی رات کو خضوع وخشوع اورگریہ وزاری کی حالت میں اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کرتے تھے کہ انہیں ایک لمحہ کے لیے بھی اپنے لطف وکرم سے محروم نہ کر کیونکہ غفلت انسان کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔

انہوں نےقیامت کے دن ایک بہت بڑی حسرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ کے لطف وکرم کو حاصل کرنےکےبعد انسان اگراسے ضائع کردے تو اس پروہ بہت زیادہ حسرت کھائے گا۔ بنابریں اس کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عجزوناتوانی کا اظہارکرتے ہوئے اس سے مدد طلب کرنی چاہیے۔

۷۱۱۵۵۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے

ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

منتخب خبریں