خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۱ آیان ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٥ ربيع الأوّل ١٤٤١

Tuesday, November 12, 2019

وقت :   Tuesday, June 19, 2018 خبر کوڈ : 72600
ڈاکٹر حسن روحانی:
قطر سے تعلقات کے فروغ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور قطر کے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا قطر سے بہتر تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ قطر ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمیشہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ایرانی صدر کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ایرانی صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہیں عید فطر کی مناسبت سے مبارک باد دی۔

انہوں نے اس گفتگو میں اظہار کیا کہ دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیکر اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا دھمکیوں اور غیر عادلانہ محاصرے کے مقابلے میں ملت اور حکومت قطر کی مزاحمت کی تعریف کی اور کہا اسلامی جمہوریہ ایران قطر کے محاصرے کو نااتفاق اور خطے کے ممالک کے درمیان اختلافات کا باعث سمجھتا ہے اور ملت و حکومت قطر سے کسی قسم کے تعاون سے دریغ نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا تہران خطے کے ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے اور خطے میں امن و امان کو تمام ممالک کیلئے بہتر سمجھتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا آج حکومت فلسطین اور بالخصوص اہلیان غزہ بہت دباو میں ہیں اور غاصب صہیونی ہر روز ان پر حملے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم مسلمانوں کی حمایت ان کے دکھوں کو کم کرسکتی ہے۔

711530

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں