خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Wednesday, June 20, 2018 خبر کوڈ : 72601
پرویزفتاح:
دنیا میں ایران کا ممتازمقام، نعمت ولایت کےمرہون منت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کی ویلفئیرکمیٹی کےسربراہ نےکہا ہےکہ اگرآج ایران، ٹرمپ کے لیےانتہائی اہم ہےتو اس کی وجہ یہ ہےکہ یہ انقلاب مضبوط اورمستحکم کھڑا ہوا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ کرمانشاہ کی رپورٹ کےمطابق حضرت امام خمینی(رح) ویلفئیرکمیٹی کے سربراہ پرویزفتاح نےصوبہ کرمانشاہ کی اداری کونسل کی میٹنگ میں کہا ہےکہ دنیا کی ہرچیز کو انقلاب کےساتھ پرکھا جانا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام خمینی کا انقلاب ایک الہی انقلاب تھا۔ یہ انقلاب دنیا کی جنس میں سے نہیں ہے اوررک جانا اس کی ذات میں داخل نہیں ہے۔ تمام تردباو اوردشمنیوں کے باوجود اس انقلاب کے باقی رہنےکی ایک وجہ اس کا الہی ہونا ہے۔

فتاح نےلوگوں کےایمان کو انقلاب کی بقاء کا راز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب فقط پختہ ایمان مانگتا ہے کیونکہ مومن پائیداررہتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام خمینی نے فرمایا تھا کہ جو لوگ متزلزل نہیں ہوں گےوہ انقلاب کے ساتھ رہیں گےلیکن جو متزلزل ہوگئے یا لڑکھڑا گئےوہ اس نظام سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔

ویلفئیرکمیٹی کےسربراہ نے ولایت کی نعمت کو ہرچیز سےبالاترقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ہمارا ممتاز اورنمایاں مقام، ولایت فقیہ کی نعمت کےمرہون منت ہے۔

انہوں نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ انقلاب وہ واحد نظام ہے کہ جو دین خد ا کا مبلغ اورمظلوم کا حامی ہےاورالہی بات کرتا ہے۔

۷۱۱۸۴۶

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں