خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Wednesday, June 20, 2018 خبر کوڈ : 72604
کیٹرین شکدام:
آیت اللہ سیستانی کےفتویٰ نےداعش کو ذلیل وخوارکردیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان:امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی رائٹرنےتشیع اوروہابیت کے درمیان فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ آیت اللہ سیستانی کےفتویٰ نےعراقیوں کو متحد اور دہشتگرد گروہ داعش کےاقدامات کا پردہ چاک کردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےکنوزمیڈیا کےحوالےسےنقل کیا ہےکہ امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی رائٹر کیٹرین شکدام نےآستان مقدس امام حسین علیہ السلام کے بین الاقوامی میڈیا کےمرکز سے مربوط روضہ حسینی نامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہے کہ کئی سالوں کی مسلسل تحقیقات کے بعد انہوں نےاسلام قبول کیا ہے اوروہ محسوس کرتا ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت بالخصوص تحریک حسینی کے اصولوں کو فروغ دینا چاہیے۔

شکدام کا عقیدہ ہےکہ وہ مغرب میں اسلام کےحقیقی چہرے کو واضح کرنے کےلیےعالمی ذرائع ابلاغ سےاستفادہ کرسکتے ہیں اورعقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی سیرت اورزیارت اربعین کی تشریح اورلوگوں کے سامنے اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں پرہونے والے ظلم وستم کو پیش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام اورشیعوں کے بارے میں مطالب لکھنےکی طرف توجہ کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا عقیدہ ہے کہ دنیا بالخصوص مغرب میں شیعوں کے خلاف بہت زیادہ پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں لہذا وہ اس مکتب سے مربوط مطالب تحریرکرکے مغرب والوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ شیعہ مذہب کیا ہے اوراس نے وہابیوں کے وحشیانہ اورشدت پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کےلیے کونسا کام انجام دیا ہے۔

اس رائٹرنےمزید کہا ہےکہ اکثراوقات جب اسلام کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو لوگ وہابیت اوراس کے دہشتگردانہ اقدامات کے بارے میں سوچتے ہیں اوراس چیز کو نہیں سمجھتے کہ مکتب تشیع ، وہابیت سے فرق رکھتا ہے کیونکہ مذہب تشیع کی بنیاد ائمہ معصومین علیہ السلام کےبتائے ہوئےاصولوں پراستوار ہے۔

شکدام نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ بے شک شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی کا فتویٰ دہشتگردوں کےخلاف ایک موثرہتھیار ہے اوراس نے اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے تمام عراقیوں کو آپس میں متحد کردیا ہوا ہے اورداعش کو شکست دی ہے اوراسی طرح داعشیوں کے اقدامات کا پردہ چاک کردیا ہےکہ جنہوں نے انسانی اقدارکو نشانہ بنایا ہے۔

ان کا عقیدہ ہےکہ ایک اہم ترین مسئلہ دین کی حفاظت اوراسے مغرب کےافکار تک حقائق کومنتقل کرنےکی کوشش کرنا ہے اوراسی طرح ایک منظم طریقےسے دہشتگردوں کی مذمت کرنا ان کو ذلیل وخوارکرنے اورمسلمانوں سے انہیں الگ کرنے کی ایک نئی روش ہےالبتہ یہ مسئلہ سخت ہے کیونکہ ہم اقلیت میں ہیں۔

۷۱۱۸۳۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں