خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ٤ ذو القعدة ١٤٣٩

Monday, July 16, 2018

وقت :   Thursday, June 21, 2018 خبر کوڈ : 72613
سردارحسین سلامی:
مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ مشہد مقدس کی رپورٹ کےمطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈران چیف سردارحسین سلامی نے ۲۱ جون کو ثامن الائمہ(ع) نامی کیمپ کے ہال میں امام خمینی ویلفئیر کمیٹی کے زیرسرپرستی جوان جوڑوں کو ہزارجہیزدینےکےپروگرام میں ازدواج کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی، اللہ کی رحمت کی ایک علامت ہے اوراللہ کے نزدیک شامی کی عمارت سے اہم کوئی اورعمارت نہیں ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے شادی کے ذریعےمیاں بیوی کے درمیان رحمت اورمودت قائم کردی ہے۔ زندگی ایک مبارک اوربابرکت درخت کی مانند ہےکہ جس کا پھل، نیک اولاد ہے کیونکہ اس درخت کی جڑیں ایمان اورمحبت کی گہرائی میں پوشیدہ ہیں۔ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اور درگزرپراستوار ہے۔

سردارسلامی نے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ اگرآپ نیک اولاد چاہتے ہیں تو آپ کو قرآن کریم پرعمل کرنا چاہیے اورنماز کو فراموش نہ کریں کیونکہ نماز اوراللہ کی عبادت زندگی کی حقیقت کا نام ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہم ایک ایسی ملت ہیں کہ جو دلوں کے ساتھ زندگی بسرکرتے ہیں۔ اسلام اورایران نےہمیں ایک جسم کی طرح باہم جوڑا ہوا ہے۔ ان لوگوں کے دلوں کے اندرمحبت کے اتنے چشمے جاری ہیں کہ جو دشمنوں کی امیدوں کو بہا کرلے جاتے ہیں۔

۷۱۲۰۵۷

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے

ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

منتخب خبریں