خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Monday, July 2, 2018 خبر کوڈ : 72624

قم میں(امام علی(ع) موجودہ دنیا کےلیےعدل اورروحانیت کےآئیڈیل) کےموضوع پربین الاقوامی سیمینارکا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرقم میں اسلامک تھاٹ اینڈ کلچر ریسرچ سنٹرکے تعاون سے(امام علی علیہ السلام موجودہ دنیا کے لیے عدل اورمعنویت کے آئیڈیل) کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے اسلامک تھاٹ اینڈکلچرریسرچ سنٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیرالمومنین حضرت امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی چودہ  سو سالہ شہادت کی مناسبت سے ایران کے شہرقم میں امام علی علیہ السلام موجودہ دنیا کے لیےعدل وانصاف اورمعنویت کے آئیڈیل کے موضوع پرایک بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہے جس میں مندرجہ ذیل چارموضوعات پر بحث وگفتگو کی جائے گی: امام علی علیہ السلام اورعادلانہ حکومت، علوی معنویت اورروحانیت اورموجودہ دنیا، امام علی علیہ السلام اورانسانی حقوق، امام علی علیہ السلام اورسماجی عدالت۔

قابل ذکرہےکہ اس بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرنے کے لیے مقالہ جات ارسال کرنے کی مہلت ۷اکتوبر ہے اوریہ سیمیناردسمبر۲۰۱۸ء میں منعقد ہوگا۔اس سیمینار کےمرکزی آفس کا ایڈریس یہ ہے: قم، میدان شہداء ، خیابان معلم، پژوہشگاہ علوم وفرہنگ اسلامی۔

۷۱۳۹۹۳

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں