خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ٤ ذو القعدة ١٤٣٩

Monday, July 16, 2018

وقت :   Tuesday, July 03, 2018 خبر کوڈ : 72634

حضرت بقیۃ اللہ(عج) کی حکومت میں احکام کےاجراء کی کیفیت
خبررساں ایجنسی شبستان: رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں مہدوی کریمہ حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےعصر ظہورمیں اسلامی احکام کےاجراء کی کیفیت کو بیان فرمایا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کےگروہ مہدویت کی رپورٹ کےمطابق پیغمبراکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراہل بیت علیہم السلام کی متعدد روایات میں حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےظہورکےبعد دین کی صورتحال کی وضاحت فرمائی ہے۔

جیسا کہ رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حکومت کےایام کے بارے میں فرماتے ہیں:(۔ ۔ ۔ ہماری ایک ایسی حکومت ہےکہ جو مستقبل میں قائم ہوگی اورپھرہماری حکومت کےبعد کوئی اورحکومت قائم نہیں ہوگی)(۱)

اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےاپنی ایک اورنورانی حدیث میں ارشاد فرمایا ہے:( میری امت کےآخری ایام میں ایک حکمران( حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) آئیں گے کہ جو لوگوں کو بے شمارعطا کریں گے اور اسلام کو اس کے تمام  پہلووں کے ساتھ ناٖفذ کریں گے۔)(۲)

مآخذ :

1.نورالابصار، ص 231؛

2.صحیح مسلم، ج8، ص 185.

۷۱۴۲۰۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے

ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

منتخب خبریں