خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ٤ ذو القعدة ١٤٣٩

Monday, July 16, 2018

وقت :   Thursday, July 05, 2018 خبر کوڈ : 72657
عبدالعلی علی عسکری:
امریکہ کی ایران سے دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کیIRIB کے سربراہ نےکہا ہےکہ گروہ داعش تباہ وبرباد ہوچکا ہے اورعراق، شام اورایران پرقبضےکےلیےدشمن کے تمام منصوبے اورپروگرام ختم ہوچکے ہیں ،آپ کو معلوم ہونا چاہیےکہ دشمن نقصان پہنچانے کے درپے ہےاوروہ ایران کو شام اورلیبیا کی طرح کرنا چاہتا ہے لیکن ایرانی عوام ہمیشہ کی طرح ہوشیار اوربیدار ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے (IRIB ) کے سربراہ عبدالعلی علی عسکری نے ۶ جولائی کو زیارت ریڈیو کےافتتاحی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ میڈیا میں ٹیکنیکل موضوعات کی بہت زیادہ اہمیت ہے اوران پرتوجہ نہ دی گئی تو پسماندگی کا شکارہوجائیں گے۔ بنابریں ہمیں عالمی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ زیارت، اسوہ حسنہ ہے۔ زیارت ہدایت کا باعث ہے اوربہت سے انسان اس کا شوق رکھتے ہیں کیونکہ زیارت انسانوں کےاخلاق اورکردار کے کمال کا سبب بنتا ہے۔

علی عسکری نےکہا ہےکہ ہرسال تقریبا ۲۷ملین افراد مشہد مقدس میں زیارت کے لیےآتے ہیں لہذا زیارت اوراس کے پہلووں پرتوجہ دینے کہ بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ ایک سال کے دوران ایک شہرمیں  ۲۷ملین افراد کا سفرخود ایک معجزہ ہے اوراسی طرح مذہبی حرم  شہروں کی ترقی کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ گروہ داعش تباہ وبرباد ہوچکا ہے اورعراق، شام اورایران پرقبضے کے لیے دشمن کے تمام منصوبے اورپروگرام ختم ہوچکے ہیں، دشمن نے معاشی جنگ شروع کررکھی ہے لیکن حکومت اپنی کوششوں سے مشکلات کو حل کرلے گی اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ دشمن نقصان پہنچانے کےدرپے ہے اوروہ ایران کو شام اورلیبیا کی طرح کرنا چاہتا ہے لیکن ایرانی عوام ہمیشہ کی طرح ہوشیار اوربیدار ہے۔

۷۱۴۴۸۱

 

 

کلیدی الفاظ:
|
|
|

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے

ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

منتخب خبریں