خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Thursday, July 05, 2018 خبر کوڈ : 72658
آیت اللہ مجتبیٰ تہرانی:
والدین بچوں کی الہی فطرت سےخیانت نہ کریں
خبررساں ایجنسی شبستان:بچے کی فطرت اس کا عظیم ترین راہنما ہے بنابریں والدین سے درخواست ہے کہ وہ بچےکو نقصان نہ پہنچائیں اوراس الہی امانت سےخیانت نہ کریں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق معلم اخلاق اورعارف کامل آیت اللہ مجتبیٰ تہرانی نے اپنے  ایک اخلاقی اورتربیتی درس میں کہا ہےکہ اگر آپ انسانی اورالہی معاشرہ بنانا چاہتے ہیں تو معاشرے کی انسانی غیرت پرکام کرنےکی ضرورت ہے اوراس سلسلےمیں خاندان کا ماحول بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ بچہ جب پیدا ہوتا ہےتو ایسی فطرت کا مالک ہےکہ جو اس کے وجود سے گھل مل چکی ہے ۔ لہذا آپ فقط ایک کام کریں اوروہ یہ کہ اس فطرت کی مدد کریں اوراسے پروان چڑھائیں کیونکہ" أَلفِطرَةُ هِی التّوحید " فطرت وہی توحید ہی ہے۔ لہذا آپ اسے زبردستی موحد نہیں بناسکتے ہیں۔

امیرالمومنین امام علی علیہ السلام امام حسن علیہ السلام سےخطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں:( إِنَّما قَلبُ الحَدَث کَالأَرضِ الخَالیةِ ما ألقِیَ فیها مِن شَئٍ قَبِلَتهُ فَبادَرتُکَ بِالأَدَبِ قَبلَ أَن یَقسُوا قَلبُکَ) بچےکا دل ایک خالی زمین کی طرح ہےکہ اس میں جو کچھ ڈالاجائے وہ اسےقبول کرتی ہے پس میں نے تیری تربیت کے لیےجلدی کی قبل اس کے آپ کا دل سخت ہوجائے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ انسانی اورالہی غیرت کا تقاضا ہےکہ آپ اپنے بچے کی انسانی اورالہی تربیت کریں اورایک انسان اورمومن بنا کرمعاشرے کےحوالے کریں۔امیرالمومنین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ کام بچے کی تربیت اوراس کے روحانی پہلو پرکرو اوراس کی حیوانیت کو رہنے دو کیونکہ اللہ تعالیٰ دیگرحیوانات کی طرح اسے بھی روزی دیتا ہے اوروہ بھوک سے نہیں مرے ہیں بلکہ صحراوں اوربیابانوں میں چرتےپھرتے ہیں۔

۷۱۴۱۶۹

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں