خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Saturday, July 07, 2018 خبر کوڈ : 72678

ویانا ایٹمی اجلاس کا بیان
خبررساں ایجنسی شبستان ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن نے ویانا میں جمعے کے روز اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان میں ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور ان تعلقات کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

بیان میں ایران کے ساتھ مالی و اقتصادی تعاون کو موثر طریقوں سے جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایران کے تیل و گیس، پیٹروکیمیکل اور تیل کی مصنوعات، نقل و حمل، منجملہ جہازرانی و انشورنس، ٹرانسپورٹ اور برآمداتی کریڈٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون و مفاہمت جاری رکھے جانے پر تاکید کی۔

ایران کے ساتھ تجارتی فریق خاص طور سے چھوٹی و درمیانی سطح کی کمپنیوں کے تعاون، ایران میں سرمایہ کاری کی ترغیب اور سرمایہ کاروں کی حمایت ایسے نکات ہیں کہ جن پر اس بیان میں خاص طور سے تاکید کی گئی ہے۔ اس بیان کے مطابق ایٹمی معاہدے کے فریق ممالک یورپی یونین کے ملکوں سے متعلق کمپنیوں کی حمایت کی غرض سے ایران میں یورپ کے سرمایہ کاری کے بینک سے قرضوں سمیت مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون اور اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھیں گے۔

ویانا اجلاس کے اس بیان میں ایٹمی معاہدے کے فریق ملکوں نے ایک بار پھر اس بین الاقوامی معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے پر تاکید کی۔

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد اس بین الاقوامی معاہدے کے دیگر فریق ملکوں کی شمولیت  سے وزرائے خارجہ کی سطح پر تشکیل پانے والا مشترکہ کمیشن کا پہلا اجلاس جمعے کے روز ویانا میں منعقد ہوا جس میں خارجہ امور میں یورپی یونین کی سربراہ اور روس، چین، جرمنی، فرانس کے وزرائے خارجہ اور برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ نے شرکت کی۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں