خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ٤ ذو القعدة ١٤٣٩

Monday, July 16, 2018

وقت :   Saturday, July 07, 2018 خبر کوڈ : 72679

بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے
خبررساں ایجنسی شبستان بحرینی عوام نے جمعے کی رات ابو صیبع، الشاخورہ اور کرانہ نامی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے ملک کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

نظربندی کے دوران آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت غیر ہو جانے کے بعد آل خلیفہ حکومت نے ڈاکٹروں کے کہنے پر علاج و معالجے کے لئے انھیں بیرون ملک منتقل کئے جانے کی اجازت دے دی۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت بگڑنے کے باوجود انھیں بدستور نظربند رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف احتجاج اور اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے

ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

منتخب خبریں