خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ٤ ذو القعدة ١٤٣٩

Monday, July 16, 2018

وقت :   Sunday, July 08, 2018 خبر کوڈ : 72688
حجۃ الاسلام کلباسی:
مہدویت سےمربوط زیادہ ترروایات کا تعلق امام صادق(ع) سےہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام والمسلمین کلباسی نےاپنے دورکےاعتراضات کےامام صادق علیہ السلام کےواضح جوابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہدویت کے باب میں زیادہ تراحادیث کا تعلق امام جعفرصادق علیہ السلام سے ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کے مطابق امام جعفرصادق علیہ السلام ۱۷ ربیع الاول ۸۳ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئےتھےاورآپ کی کل عمر۶۵ سال تھی جبکہ امامت کی مدت ۳۴ سال تھی۔ اس دورکے سیاسی، سماجی اورثقافتی حالات کے علاوہ آپ کی طولانی عمر بھی اس دورمیں مختلف معارف کے فروغ کا باعث بنی تھی۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام صادق علیہ السلام کی زندگی کا دورایک خصوصی دور تھا کیونکہ اس دورمیں بنی امیہ کے ظلم وستم کا دورختم ہوچکا تھا اوربنی عباس کی خلافت کا دورشروع ہوا تھا۔

حجۃ الاسلام  کلباسی نے کہا ہے کہ امام باقرعلیہ السلام کےدورسے پہلے دیگرائمہ معصومین علیہم السلام کے ادوارمیں امام حسین علیہ السلام کی طرح یا تو ائمہ مظلومانہ طورپرشہید کردیے گئے تھے یا امام سجاد علیہ السلام کی طرح سخت دباو میں تھے اوراسلامی معارف کی ترویج کے لیے مناسب حالات مہیا نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ آج جو شیعہ مذہب جعفری کے نام سےمعروف ہے یہ سب امام جعفرصادق علیہ السلام کی کوششوں کی وجہ سے ہے اورآپ نےمختلف اسلامی موضوعات میں آپ کی بہت سی احادیث اوردعائیں موجود ہیں اورآپ نے مختلف علوم میں بہت زیادہ شاگردوں کی تربیت کی ہے۔

۷۱۴۹۰۴

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے

ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

منتخب خبریں