خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Sunday, July 08, 2018 خبر کوڈ : 72689

امام صادق(ع) کےکلام میں انتظارکی اہمیت
خبررساں ایجنسی شبستان: مہدویت کے بارے میں امام صادق علیہ السلام سےنقل ہونے والی احادیث میں منتظرین کی ذمہ داریوں کو بیان کرنے کےعلاوہ ظہور کے وقت کی تعیین اورجھوٹے دعویداروں کے ظہور جیسی آٖفات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مہدویت کے بارے میں امام صادق علیہ السلام کی احادیث کا مطالعہ کرنےسےانتظار کی عمیق اوردقیق خصوصیات اوربشریت کےلیے ظہورکے فوائد کا پتہ چلتا ہےکہ جن میں غوروفکرکرنے کےذریعےظہورتک پہنچنےکے راستے کو طے کیا جاسکتا ہے۔

ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام سے سوال کیا کہ ہم حضرت قائم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں کس طرح سلام کریں ؟ تو امام علیہ السلام نے اس کے جواب میں فرمایا: اے ذخیرہ الہی آپ پرسلام ہو( السلام علیک یا بقیۃ اللہ) (بحار الانوار، ج52، ص 373/تفسیر فرات بن ابراهیم)

امام جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا: جو شخص اپنے بارہویں امام کے انتظارمیں ہے اس کی مثال اس شخص کی سی ہےکہ جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رکاب میں جنگ کرتے ہوئے آنحضرت کا دفاع کررہا ہے۔ (کمال‌الدين، ص ٦٤٧)

نیزآپ سے روایت ہے کہ جو افراد حضرت حجت علیہ السلام کے ظہورکے وقت کی پیشین گوئی کرتے ہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ ہم اہل بیت علیہم السلام امام زمانہ علیہ السلام کے ظہورکے لیے وقت معین نہیں کرتے ہیں۔ (بحار، ج ٥٢، ص ١١٨)۔

اس کےعلاوہ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: حضرت حجت علیہ السلام ہرقسم کی بدعت اور ضلالت کا خاتمہ کردیں گے اورہرسنت اور پامال ہونے والے احکام کو نئے سرے سے قائم کریں گے۔ (بشارة‌الاسلام، ص ٢٣٥)

۷۱۴۸۹۴

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں