خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Monday, July 09, 2018 خبر کوڈ : 72693
حجت الاسلام سید محمود علوی:
اختلافی مسائل سے اجتناب، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے
سماجی: ایران کے وزیر اطلاعات نے شہر خرم آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ اختلافی مسائل سے اجتناب کرنا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر اطلاعات حجت الاسلام سید محمود علوی نے شہر خرم آباد میں اس صوبے کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت دشمن کی انقلاب اسلامی سے جنگ اقتصادی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد ووحدت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اختلافی مسائل سے بھی دور رہنا ہوگا۔

ایرانی وزیر اطلاعات نے کہا آج دشمن نے ہمارے خلاف اقتصادی جنگ شروع کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا عوام میں امید کا دیا روشن رہنا چاہئے۔

حجت الاسلام علوی نے کہا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی خدمت کریں وہ لوگوں کی مشکلات کو محسوس کریں اور ان مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

714721

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں