خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ٤ ذو القعدة ١٤٣٩

Monday, July 16, 2018

وقت :   Tuesday, July 10, 2018 خبر کوڈ : 72699

«حَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا» کی تعبیرسےقرآن کریم کی کیا مراد ہے؟
خبررساں ایجنسی شبستان: قرآن کریم میں امام مہدی علیہ السلام سےمربوط کافی تعداد میں آیات موجود ہیں کہ جن میں حضرت حجت علیہ السلام اوران کی عالمی حکومت کی مختلف خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق قرآن کریم میں ایسی متعدد آیات موجود ہیں کہ جن میں مسئلہ مہدویت، امام زمانہ علیہ السلام کی کریمہ حکومت اور نیک اورصالح بندوں کے زمین کے وارث ہونے کےمسئلےکی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

جس طرح کہ حذیفہ کہتے ہیں کہ جب آیہ شریفہ«أُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا» نازل ہوئی تو میں نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرعرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کون لوگ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جن کے نام ایک دوسرے کے ساتھ ذکرکیے ہیں؟

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے حذیفہ میں وہی نبی ہوں کہ جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:«مِنَ النَّبِيِّينَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ» کہ نبوت کےاعتبارسےان سے پہلے اورمبعوث ہونے کےاعتبارسے سب سے آخرمیں ہوں اورصدیقین میں سےعلی بن ابی طالب علیہ السلام کیونکہ جب اللہ تعالیٰ نے مجھے رسالت کے لیے انتخاب کیا تو وہ سب سے پہلےشخص تھےکہ جنہوں نے میری رسالت کی تصدیق کی تھی اورشہداء میں سےحمزہ سید الشہداء اورجعفرطیاربھی ان پہلے افراد میں سے ہیں کہ جنہوں نے میری رسالت کی تصدیق کی تھی اورصالحین میں سے حسن وحسین علیہما السلام ہیں کہ جو جنت کے جوانوں کے سردار ہیں اور«حَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا» اپنے زمانے کے مہدی ہیں۔(۱)

۱۔ شواهدالتنزیل، ج1

کتاب زبورنور(ھزارویک نکتہ از زندگانی امام زمانہ(عج)) سے اقتباس

۷۱۵۱۳۷

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے

ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

منتخب خبریں