خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, July 10, 2018 خبر کوڈ : 72702

عصرغیبت کےمصائب پرامام صادق(ع) کا گریہ
خبررساں ایجنسی شبستان: امام جعفرصادق علیہ السلام نےفرمایا:( ۔ ۔ ۔ اے میرے مولا وآقا آپ کی غیبت نےمیری مصیبت اورمیرے درد وغم کو ابدی سانحہ سے جوڑرکھا ہے اوریکے بعد دیگرے ساتھیوں کے چلےجانے نے ہمارے اجتماع اورہماری تعداد کو کم کردیا ہوا ہے، ابھی تک میری آنکھوں سے نکلنے والے آنسووں کی جلن اورمیرے دل سے اٹھنے والا نالہ وفریاد ختم نہیں ہوا ہے۔ ۔ ۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق سدیرصیرفی  کہتے ہیں کہ میں کچھ اصحاب کے ہمراہ امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں داخل ہوا تو انہیں مٹی پربیٹھے ہوئے دیکھا درحالانکہ آپ نے ایک کھردری عبا پہن رکھی تھی اوربیٹے کی موت پرگریہ کرنے والی ماں کی طرح گریہ فرما رہے تھے، آپ کے چہرے کا رنگ تبدیل ہوچکا تھا اورآپ کے رخسار مبارک سے غم واندوہ نمایاں تھا۔ آپ کے آنسووں نے آپ کے لباس کو گیلا کردیا ہوا تھا اورآپ گریہ کرتے ہوئے یہ فرمارہے تھے:( اے میرے مولا، آپ کی غیبت نے میری آنکھوں کی نیند اڑا دی ہوئی ہے اورمجھ پرزمین کو تنگ کردیا ہوا ہے اورمیرےدل کے آرام وسکون کو چھین لیا ہو اہے۔۔ اے میرے مولا وآقا آپ کی غیبت نے میری مصیبت اورمیرے درد وغم کو ابدی سانحہ سے جوڑ رکھا ہے اوریکے بعد دیگرے ساتھیوں کے چلے جانے نے ہمارے اجتماع اورہماری تعداد کو کم کردیا ہوا ہے، ابھی تک میری آنکھوں سے نکلنے والے آنسووں کی جلن اورمیرے دل سےاٹھنے والا نالہ وفریاد ختم نہیں ہوا ہے۔

سدیر نے کہا: میں نے حیران ہو کرپوچھا: یہ گریہ اورماتم کس کے لیے ہے؟

امام صادق علیہ السلام نے ایک لمبی اوردردناک آہ بھرتے ہوئے فرمایا: ہائے آج صبح میں نے کتاب جفر کو دیکھا تو میں نے حضرت قائم علیہ السلام کی ولادت اورطول عمراوراورطولانی غیبت پرغوروفکرکیا کہ جس کے نتیجے میں  شک وتردید میں اضافہ ہوگا اور بہت سے لوگ دین سے پھر جائیں گے۔ اس کی وجہ سے مجھ پرغم واندوہ طاری ہوگیا ہے۔(۱)

جب امام صادق علیہ السلام کہ جو غیبت کے دورکے آغاز سے ایک سو سال قبل زندگی بسرکرتے تھے، کی یہ حالت ہے تو دیکھنا چاہیے کہ غیبت کے دورمیں رہنے والوں اورولایت کے پاکیزہ اور خالص چشمے سے دوررہنے والوں کی کیا حالت ہونی چاہیے۔ لہذا یہ جو دعاوں میں غیبت کے دورمیں ظہورکے لیے دعا کرنے کی اتنی زیادہ تاکید کی گئی ہے وہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام فرماتے ہیں:أَکْثِرُوا الدُّعَاءَ بِتَعْجِیلِ الْفَرَج) ظہورکے نزدیک ہونے کے لیے بہت زیادہ دعا کریں۔(۲)

مآخذ :

 1. کمال الدین، ج۲، باب ۳۳، ص۳۵۳ تھوڑے اختصارکے ساتھ

 2 احتجاج، ج۲، ص۲۸۴

کتاب (امامت، غیبت، ظہور) سے اقتباس

۷۱۵۰۰۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں