خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, July 10, 2018 خبر کوڈ : 72704
حجۃ الاسلام حسین الہی نژاد:
امام صادق(ع) نے مہدویت کے ذریعے سماجی مایوسیوں کا علاج کیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: مہدویت سےمربوط ایک اہم اورنمایاں موضوع مسئلہ انتظارہے اور انتظاریعنی مستقبل کی امید۔ لہذا امام صادق علیہ السلام نے اپنے دورمیں مہدویت اورانتظارمیں پوشیدہ امید سےالہام لیتے ہوئے معاشرے اورشیعوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا کی تھی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امام صادق علیہ السلام کی بابرکت زندگی کے دورمیں اوراسی طرح آ پ کی نظریاتی اورثقافتی تحریک میں بشریت کے لیے ایسے ایسے کارنامے موجود ہیں کہ ہمیشہ کےلیے زمین اورزمان اس کے مرہون منت ہیں۔ مہدویت کالج کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسین الہی نژاد نےکہا ہے کہ امام صادق علیہ السلام سے مہدویت اورامام زمانہ علیہ السلام کے بارے میں متعدد روایات نقل ہوئی ہیں کہ جن میں مہدویت، انتظار، ظہور، غیبت اور حضرت حجت علیہ السلام کی عالمی حکومت کے مختلف پہلووں کو بیان کیا گیا ہے۔

مثال کے طورپر امام صادق علیہ السلام نے مختلف روایات میں منتظرین کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ فرمایا ہے جیسا کہ صبرواستقامت کی ضرورت پرزوردیا گیا ہے۔اسی طرح آپ نے تقویٰ، خوف الہی،آخرالزمان میں ایمان کی حفاظت اورمختلف قسم کے چیلنجز سےعبور کرنے کےلیے انتظارکے لمحات سے بھرپوراستفادہ کرنے جیسی خصوصیات کو بھی بیان فرمایا ہے۔ اس کے علاوہ امام علیہ السلام نے اخلاق کی مراعات کرنے اوراپنی اوردوسروں کی مسلسل اصلاح کے لیے کوشش کرنے کو بھی حقیقی منتظرین کی ذمہ داریوں میں سے قراردیا ہے۔

کلی طورپرجب غیبت اورامام زمانہ علیہ السلام کے ظہورکی راہ میں رکاوٹوں کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے تو متعدد روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اپنے امام اورقائد کے حوالے سے لوگوں کی کوتاہی اورسستی اورمنفی کارکردگی کو غیبت کا سبب قراردیا گیا ہے۔ لہذا روایات میں واضح آیا ہے کہ اگر لوگ ظہورکی راہ ہموارکرنے کے درپے ہوں یعنی اپنی کوتاہیوں اورکمزوریوں کو برطرف کریں اوراپنے آپ کو آمادہ کریں اورانتظارکی خوبیاں پیدا کریں تو ظہورکی راہ ہموارہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ  قرآن کریم میں الہی وعدوں کی بنا پرانسان اگراصلاح کا جذبہ رکھتا ہوں اورتہذیب نفس کی راہ پرگامزن ہو تو اللہ تعالیٰ بھی اپنی خفیہ اورپوشیدہ الطاف کی بنا پرلوگوں کو غیبت کے زمانے کا باقی حصہ بخش دے اورپھرظہورمتحقق ہوجائے گا۔

۷۱۴۹۹۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں