خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, July 10, 2018 خبر کوڈ : 72707

غیبت کے درد ورنج سےنجات کے لیےامام صادق(ع) کا نسخہ
خبررساں ایجنسی شبستان: مہدویت کے حوالے سے امام صادق علیہ السلام کی نظریاتی اورعملی سیرت کا جائزہ لینے سے مہدویت کے جھوٹےدعویداروں کی حقیقی مہدی سےشناخت کے راستے کا پتہ چلتا ہےاوراسی طرح انتظارکی صحیح روش کا بھی پتہ چلتا ہے کہ جو ظہورسےمتصل ہوتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ امام صادق علیہ السلام کے بابرکت دور اورامام عصرعلیہ السلام کی ولادت سے لےکرپھرغیبت اورظہور کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ پایا جاتا ہے لیکن مکتب تشیع کے سربراہ کی نظریاتی اورعملی اقدامات اورعلمی تحریک کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی تدابیرکس طرح مہدویت کی ترویج اورغیبت کے دورمیں گم ہونے سے بچنے میں کس قدرموثر ثابت ہوئی ہیں۔

مہدویت کے محقق حجۃ الاسلام سید مصطفی باقری نےامام صادق علیہ السلام کے کلام میں منتظرین کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ نے اپنےاصحاب سےخطاب کرتے ہوئےفرمایا:(لَمَّا طَالَ‏ عَلَى‏ بَنِی‏ إِسْرَائِیلَ‏ الْعَذَابُ ضَجُّوا وَ بَکَوْا إِلَى اللَّهِ أَرْبَعِینَ صَبَاحاً؛ هَکَذَا أَنْتُمْ لَوْ فَعَلْتُمْ لَفَرَّجَ اللَّهُ عَنَّا، فَأَمَّا إِذَا لَمْ تَکُونُوا فَإِنَّ الْأَمْرَ یَنْتَهِی إِلَى مُنْتَهَاهُ) یعنی طے یہ تھا کہ بنی اسرائیل نافرمانی کی وجہ سے کئی سالوں تک زمین پرحیران وسرگردان رہے لیکن چالیس دن گریہ وزاری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کی حیرانگی کے باقی ایام کو انہیں معاف کردیا تھا۔ اگرآپ  بھی اللہ کی بارگاہ میں گریہ وزاری کریں اوراستغاثہ کریں تو یقینا تمہارے لیے بھی اللہ کی طرف سے آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہماری روایات میں آیا ہےکہ ہم جتنا بھی ظہور کے زمانے کے قریب ہوتے ہیں اتنا ہی بشرکی مشکلات اورمصیبتوں میں اضافہ ہوگا۔ قرآنی آیات کے مطابق اللہ تعالیٰ نے فقط مومنین کو زمین پرحکمرانی کرنےکا وعدہ دیا ہے اورایک تعبیر کے مطابق یہ مومنین ہی ہیں کہ جو زمین کے وارث ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ نے مومنین کے لیے بہت زیادہ امتحانات اورآزمائشیں رکھی ہوئی ہیں۔ قرآن فرماتا ہے: «أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا يَأْتِكُمْ مَثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ مَسَّتْهُمُ الْبَأْساءُ وَ الضَّرَّاءُ) گزشتہ افراد نے بھی کمال تک پہنچنے کےلیے بہت زیادہ سختیاں اورمشکلات برداشت کی تھیں ہمیں بھی اللہ کےحقیقی وعدے تک پہنچنےکے لیےان مشکلات اورمصیبتوں سےکامیابی سے عبورکرنا چاہیے۔

۷۱۴۹۳۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں