خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Tuesday, July 10, 2018 خبر کوڈ : 72709
ایلحان عمر:
اسرائیل ایک نسل پرست حکومت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس کی ایک مسلمان امیدوارنے اسرائیل کو ایک نسل پرست حکومت قراردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے«israelnationalnews» کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگرس میں امریکی وصومالیائی مسلمان امیدوارنے (مینا سوٹا) میں اسرائیل کو ایک نسل پرست حکومت قراردیا ہے۔

ایلحان عمر۲۰۱۲ء میں اپنے ایک ٹوئیٹری پیغام میں صہیونی حکومت پرشیطانی اقدامات اوردنیا کو ہپنا ٹزم کرنےکا الزام لگایا تھا۔ ابھی حال ہی میں ان پریہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ ان  کے ان بیانات سے یہودی مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔

لیکن انہوں نے اسرائیل کو ایک نسل پرست حکومت قراردیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

عمر کینیڈا ان سات مسلم خواتین میں سے ہے کہ جنہوں نےامریکی کانگرس میں داخل ہونے کے لیے ۲۰۱۲ء میں اپنے ایک ٹوئٹری پیغام میں لکھا تھا کہ اسرائیل نے دنیا کو ہپناٹزم کررکھا ہے،امید ہے کہ اللہ لوگوں کو بیدارکرکے ان کی مدد کرےگا تاکہ وہ اس حکومت کے شیطانی اقدامات کو دیکھ لیں۔

اس مسلمان امیدوارنےای بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان الزامات کہ اس قسم کے بیانات یہودی مخالف جذبات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں ۔

انہوں نے اپنےایک ٹوئٹری پیغام میں لکھا تھا کہ اسرائیل نسل پرست حکومت کی طرف توجہ کرنے کا یہودیوں سے نفرت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

۷۱۵۱۳۵

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں