خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Wednesday, July 11, 2018 خبر کوڈ : 72711

بحرینیوں کی جانب سے آیت اللہ شیخ قاسم کی حمایت میں مظاہرے کی کال
خبررساں ایجنسی شبستان: ۱۴فروری نامی جوانوں کےالائنس اورالدراز کے یوتھ تحریک جمعرات کو آیت اللہ شیخ قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کرے گی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے اللولوہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ۱۴فروری نامی الائنس اورالدراز کے جوانوں کی تحریک نے بحرینی عوام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ جمعرات کے دن شام آٹھ بجے پرامن مظاہرے میں شرکت کریں ۔ اس مظاہرے کا مقصد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ بحرینی عوام کی حمایت کا اظہارکرنا ہے۔

الدراز کےجوانوں کی تحریک نےاپنےایک بیانیے میں اعلان کیا ہےکہ پائیداراورمستحکم الدراز حکومت کے ظلم وستم کے سامنےنہیں جھکے گا اور آیت اللہ قاسم کی کامیابی اورفتح مندی کے ساتھ واپسی سے ہی حقیقی کامیابی  متحقق ہوگی۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ ہم عادلانہ مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اوراپنے قائد آیت اللہ عیسی قاسم کی راہ اوروصیت پرپابرجا رہیں گے یہاں تک کہ ہم آل خلیفہ کو شکست دے دیں اورآیت اللہ قاسم ہماری عزت اورہمارا فخر ہیں۔

اس تحریک نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ بحرینی حکومت قتل وغارت، جیل اورمحاصرے جیسے ہتھکنڈوں پریقین رکھتی ہےلیکن وہ آیت اللہ  قاسم کو ہرگز سرتسلیم خم کرنے پر مجبورنہیں کرسکی ہے لہذا ان کا راستہ جاری رہے گا۔

۷۱۵۴۳۷

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں