خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ٤ ذو القعدة ١٤٣٩

Monday, July 16, 2018

وقت :   Wednesday, July 11, 2018 خبر کوڈ : 72712
آیت اللہ صدیقی:
بشر کی سعادت باہمی تعاون کےمرہون منت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: تہران کےایک امام جمعہ نےباہمی تعاون کو بشری سعادت کی ایک اہم ترین اصل قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ حکمرانوں کو اپنے تمام سیاسی اورجماعتی کاموں میں اتحاد ووحدت کو مدنظررکھنا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق تہران کے ایک امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے ایک اجلاس میں کہا ہےکہ اپنے کاموں میں جلدی کریں اورآج کا کام کل پرمت چھوڑیں ۔ آج تیزی سےعمل کرنےکا وقت ہے اورفقط باتیں کرنا کافی نہیں ہیں۔

انہوں نےبشری سعادت میں قرآنی اصولوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں انبیاء کی کامیابی کا راز ایمان اورعقیدے میں مضمرتھا۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی باتوں پرایمان رکھتے تھے اوردوسروں کےعمل کرنے سے پہلے خود ان پرعمل کیا کرتے تھے۔

آیت اللہ صدیقی نے مزید کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں ۱۳سال تک لوگوں کو اللہ پرایمان لانے کی دعوت دی تھی۔ اصلی قدرت کا نام خلوص ہے لہذا مینجمنٹ میں کامیابی کے لیےایمان کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے ایمان پرعمل کو بشریت کی سعادت تک پہنچنے کی دوسری اصل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دین فقط خالی نعروں کو قبول نہیں کرتا ہے۔ لہذا پیغمبرکو حکم دیا گیا کہ وہ لوگوں کو عمل کی دعوت دیں۔

تہران کے امام جمعہ نے آخرمیں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے کاموں پرمسلط ہے،لہذا اللہ پرتوکل کریں اورامید، توکل، وحدت اورولایت  کے ساتھ آگےبڑھو۔

۷۱۵۳۵۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے

ایران کے ادارہ امور مساجد کے سرپرست نے کہا: مساجد سے مربوطہ فعال شخصیات کو دینی اور سیاسی طور پر متقی ہونا چاہئے۔

منتخب خبریں