خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Wednesday, July 11, 2018 خبر کوڈ : 72713
کمال خرازی:
ایران اپنے ہمسائیوں کے ساتھ حقیقی اورعملی گفتگو کرنےکےلیےتیار ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کےسربراہ نے اس مطلب کہ ایران اپنے ہمسائیوں کے ساتھ حقیقی اورعملی گفتگو کرنےکےلیےتیار ہے، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرصحیح ارادہ ہو تو یہ گفتگو نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے البتہ یورپ بھی ان رابطوں میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےخارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کی سائٹ کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ اس کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی  کہ جو اس وقت جرمنی میں ہیں، نے اس ملک کی سیاسی شخصیات اورماہرین سےملاقات کے دوران جرمنی کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نوربرٹ روٹگن سےملاقات کی ہے کہ جس میں علاقائی مسائل، دوطرفہ تعلقات اورجوہری معاہدے کی حفاظت میں جرمنی اوریورپ کےکردارکا جائزہ لیا گیا ہے۔

نوربرٹ روٹگن نے اس ملاقات کی ابتداء میں کہا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں استعمارکی مداخلت اور فلسطین اوراسرائیل کے درمیان لڑائی کےآغاز سےلےکراس وقت  مشرق وسطیٰ عدم استحکام کا شکار ہے اورمختلف ممالک کے درمیان نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ لہذا خطےکےممالک کو حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے راہ حل پیش کرنے چاہییں۔

خرازی نےجواب میں کہا ہے کہ ایک جانب دیگرممالک کی مداخلت اور دوسری جانب فلسطینیوں کے بارے میں امریکہ اورصہیونی حکومت کا مجرمانہ برتاو اس عدم استحکام کا ایک اہم ترین سبب ہے۔ ایران نے خطے کے استحکام کے لیے کردارادا کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ خطےکے ممالک کو غیروں کی مداخلت کے بغیرخود مذاکرات کرنے چاہییں۔ ایران اپنے ہمسائیوں کے ساتھ حقیقی اورعملی گفتگو کرنے کے لیےتیار ہے اوروہ یہ خیال کرتا ہےکہ اگرصحیح ارادہ موجود ہو تو یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں۔ البتہ یورپ بھی ان مذاکرات میں مثبت کردارادا کرسکتا ہے۔

۷۱۵۲۷۴

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں