خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Wednesday, July 11, 2018 خبر کوڈ : 72714
امیرعبداللہیان:
ایرانی تیل کی برآمدکا راستہ روکنے کےلیےامریکی پالیسی شکست کھاچکی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکےخصوصی مشیر نےکہا ہےکہ ایرانی تیل کی برآمد کا راستہ روکنے کی امریکی پالیسی شکست کھاچکی ہےلہذا انہوں نےاوپک کےحالیہ سمجھوتے میں سعودی عرب کی پابندی پرماسکو کی نصیحت پرعمل کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے پارلیمنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تہران میں روس کے سفیرلوان جاگاریان نے امیرعبداللہیان سے ملاقات اورگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران روس کا ایک اہم اورگرانقدراتحادی ہے اورماسکو کی خارجہ پالیسی میں وہ ہمیشہ ایک اہم اورقابل توجہ حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دونوں ممالک کے نمایاں تعلقات خطے اورعالمی امن وامان کے مفاد اورامریکہ کے یک طرفہ فیصلوں کے سامنے رکاوٹ ہیں۔

تہران میں روس کے سفیرنے اسی طرح کہا ہے کہ شام میں بحران کو کم کرنےمیں تعاون کرنے کےلیے دونوں ممالک کے کامیاب تعاون کو خطے میں سلامتی کو واپس لانے اورجنگی پالیسیوں کے مقابلے کے لیے ایک اہم آئیڈیل قراردیا ہے۔

امیرعبداللہیان نےاس ملاقات کی ابتداء میں ان حالیہ سالوں کے دوران تہران اورماسکو کے بہترین اوردوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اورپارلیمانی عہدیداروں کی متعدد اوراعلیٰ سطح کی ملاقاتیں اوراسی طرح دونوں ممالک کی تجارت کے حجم میں اضافہ بھی طرفین کے درمیان مستحکم اوراعلیٰ تعلقات کی تائید کرتے ہیں۔

انہوں نےایرانی تیل کی برآمد کا راستہ روکنے کی امریکی  پالیسی کو شکست سے دوچار قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ روس کو اوپک کے اس حالیہ معاہدے میں سعودی عرب کو پابند رہنے کی نصیحت کرنی چاہیے۔

۷۱۵۲۸۴

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں