خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Wednesday, July 11, 2018 خبر کوڈ : 72715
حجۃ الاسلام آشتیانی:
مساجد کےمتحرک ہونے سے ہی سیدھے راستےپرحرکت کرنا ممکن ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ قم کی جامعہ مدرسین کےمشیر نےکہا ہےکہ دنیا ہمیں سیدھے راستے سے ہٹانا چاہتی ہے لہذا ہم پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے جو کچھ چاہتا ہے ہم اسے زمین پرانجام دیں اوریہ کام مساجد کو متحرک بنانے اورانہیں آباد کرنے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم نے آستان مقدسہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کےتعلقات عامہ کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ حجۃ الاسلام والمسلمین آشتیانی نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ قرآن کریم کی آیت کے مطابق اگرانسان اورجن ایمان اوردین کے طریقے پرقائم رہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں بہت زیادہ  پانی سے سیراب کرے گا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگرتم چاہتے ہو کہ تمہاری دنیا آباد ہو تو ایمان اورتقویٰ کے علاوہ کوئی اورراہ نہیں ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگرایمان اورتقویٰ نہ ہو تو مشکلات کےعلاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ دنیا  ہمیں سیدھے راستے سےہٹانا چاہتی ہے۔ اس دوران ہماری ذمہ داری یہ ہےکہ اللہ تعالیٰ جو کچھ چاہتا ہے ہمیں اسے زمین پرانجام دیں اوریہ کام مساجد کو آباد کرنے اوران کےمتحرک ہونے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

حجۃ الاسلام آشتیانی نے لوگوں کو مساجد سےدورکرنے میں دشمنوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ انسانوں کی ہدایت میں مساجد کی بہت زیادہ تاثیرکے پیش نظر دشمنوں نے اس مقدس مقامات کو نشانہ بنا رکھا ہے اوروہ غلط پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کو ان مقدس مقامات سے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

۷۱۵۳۲۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں